آل مالیگاٶں مسابقہ حفظ قرآن پاک میں دارالیتٰمیٰ کو دوسرا مقام

 آل مالیگاٶں مسابقہ حفظ قرآن پاک  میں دارالیتٰمیٰ  کو دوسرا مقام


مالیگاؤں (پریس ریلیز) الحمد ثم الحمد للہ.....مدرسہ دارالیتمی جامعہ بناتِ فرقانیہ (مولوی عبدالحق پورہ پوار واڑی) کے اراکین و معاونین اور معلمات و طالبات کے لئے مقامِ تشکر وامتنان اور موقعِ فرحت و مسرت ہے کہ ادارے کی ہونہار طالبات نے مسابقہء حفظِ قرآنِ کریم میں حصہ لیا.....جوکہ مدرسہ جامعہ ام القریٰ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا....جس میں 40 مدارس کی 140 طالبات نے شرکت کی..


ماشاءاللہ بہت ہی منظم اور باوقار طریقہ پر یہ بابرکت مجلس پانچ فروعات پر مشتمل تھی....


جس میں فرع سوم میں دارالیتمی کی طالبہ بلقیس بنت عبدالرحمن (اورنگ آباد) کو دوسرے انعام سے نوازا گیا....

اور فرع چہارم میں صائمہ بنت شیخ ناصر (مالیگاؤں) نے ساتواں انعام حاصل کیا....

اور شافعہ بنت روشن علی (بھیونڈی) کو اعزازی انعام دیا گیا...

ذالك فضل الله يؤتيه من يشاء

دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ اس فوز و فلاح کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے....( آمین ثم آمین)


ایں دعاء از من و از جملہ جہاں آمین باد.... شعبہ نثر واشاعت

 دارالیتٰمیٰ، مولوی عبدالحق پورہ

  پوارواڑی مالیگاؤں ضلع ناسک مہاراشٹرا

9890811886 /9270057854

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی