بارہویں سائنس اور آئی ٹی آئی کے بعد ڈائریکٹ سکینڈ ایئر انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس میں داخلے کی شروعات
منصورہ انجیئنرنگ کالج میں کمپیوٹر، سول اور میکانیکل انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس ہیں
مالیگاؤں (نامہ نگار) بارہویں سائنس کے بعد انجیئنرنگ میں کریئر کے خواشمند طلباء و طالبات کیلئے ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس میں داخلے جاری ہو چکے ہیں،جس کیلئے مہاراشٹر اسسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام حکومت سے منظورہ شدہ ایف سی سینٹر پر8 جولائی 2022 تک رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔ بارہویں سائنس (پی سی بی اور پی سی ایم ) دونوں گروپس کے طلباء و طالبات کا ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر انجینئرنگ ڈپلومہ پولی ٹیکنیک کورسیس میں بغیر سی ای ٹی اور نیٹ امتحانات کی بناء پر بھی داخلے ہوتے ہیں۔ اسی طرح سے آئی ٹی آئی کامیاب طلبہ بھی اس کورسیس کیلئے رجسٹریشن کریں۔
ایسے طلباء و طالبات جوسی ای ٹی اور نیٹ امتحانات دیتے ہیں مگر کم نمبرات حاصل کرنے یا کسی اور وجہ سے ان کا داخلہ فارمیسی یا میڈیکل میں نہیں ہو پاتا۔ ایسے طلباء و طالبات جنھیں لگتا ہے کہ ان کا داخلے فارمیسی یا میڈیکل فیلڈ میں ملنے کے امکانات کم ہیں اور سال کا نقصان ہو سکتا ہے۔ ایسے تمام طلباء و طالبات کو چاہئے کہ فوری طور پر ڈائریٹ سیکنڈ ایئر انجینئرنگ ڈپلومہ کورسیس میں آن لائن رجسٹریشن کر والیں۔ تاکہ ان کا داخلہ اس کورس میں رجسٹریشن کی بناء پر ممکن ہو سکے۔
مالیگاؤں شہر کی معروف منصورہ انجینئرنگ کالج میں حکومت سے منظورشدہ ایف سی سینٹر پر رجسٹریشن اور دیگر پروسیس کی سہولیات مہیا ہیں۔ نیز مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کالج میں گذشتہ دس سالوں سے لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک کالج کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ جس میں کمپیوٹر انجیئنرنگ ڈپلومہ، سول انجیئنرنگ ڈپلومہ اور میکانیکل انجیئنرنگ ڈپلومہ کورسیس پڑھائےجاتے ہیں۔ اس پولی ٹیکنک کالج میں مناسب فیس، میناریٹی اسکالرشپ، تجربہ کار اساتذہ، کمپنیوں میں پلیس منٹ، جدید میشنوں پر مبنی لیباریٹریز اور دیگر طرح کی سہولیات موجود ہیں۔ طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات منصورہ انجیئنرنگ کالج ایف سی سینٹر سے استفادہ کریں۔
مزید معلومات کیلئے دی گئی ویب سائٹ پر جائیں۔
https://poly22.dte.maharashtra.gov.in/



ایک تبصرہ شائع کریں