مہاراشٹر سرکار سے مالیگاؤں کے باندھ کام مزدوروں کو گرانٹ ، لیبر کٹ کی تقسیم اور بچوں کو دسویں تک اسکالرشپ دی جائے گی آصف شیخ کے ہاتھوں پہلے مرحلے میں 40 رجسٹرڈ مزدوروں میں سامان کی تقسیم، خواہش مند مزدوروں سے رجسٹریشن کروانے کی اپیل

 مہاراشٹر سرکار سے مالیگاؤں کے باندھ کام مزدوروں کو گرانٹ ، لیبر کٹ کی تقسیم اور بچوں کو دسویں تک اسکالرشپ دی جائے گی 


آصف شیخ کے ہاتھوں پہلے مرحلے میں 40 رجسٹرڈ مزدوروں میں سامان کی تقسیم، خواہش مند مزدوروں سے رجسٹریشن کروانے کی اپیل 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) باندھ کام مزدوروں کو سرکار کی جانب سے دی جانے سہولیات فراہم کی جانے لگی ہے ۔اس کیلئے انہی مزدوروں کو فائدہ حاصل ہوسکے گا جنکا لیبر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹریشن ہوا ہے ۔اس سلسلے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق مہاراشٹر حکومت باندھ کام مزدوروں کو لیبر کٹ تقسیم کرنے کیساتھ ساتھ انہیں قوم دھارے میں لانے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں اور اس سلسلے میں مزدوروں کے بچوں کو دسویں جماعت تک اسکالرشپ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔اسی طرح باندھ کام مزدور کی بیوی کو ڈلیوری کے وقت امداد اور بیٹی ہے تو اسکی شادی کیلئے 51 ہزار روپے اسی طرح بیٹے کی شادی کیلئے 31 ہزار روپے گرانٹ دی جائے گی ۔اسکے علاوہ اگر دوران کام کسی مزدور کیساتھ حادثہ پیش آئے تو میڈیکل کے اخراجات سرکار دیگی اور اگر کسی مزدور کی موت واقع ہوجاتی ہے تو اسکی بیوی بچوں کو معاوضہ بھی دیا جائے گا ۔


اس سلسلے میں گزشتہ کئی روز سے مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام رونق آباد میں باندھ کام مزدوروں کے رجسٹریشن کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے مزدوروں کو ناسک لیبر کمشنر آفس میں پیش کر رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کروایا اور آج مہاراشٹر سرکار کے محکمہ باندھ کام لیبر کمشنر کی معرفت لیبر کٹ فراہم کی گئی جسکی تقسیم آصف شیخ کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔


تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 40 باندھ کام مزدوروں کو سرکار کی جانب سے لیبر کٹ دی گئی جسے آصف شیخ نے آج مزدوروں میں تقسیم کی ۔اس سلسلے میں اپیل کی گئی ہے کہ جو مزدور اپنا رجسٹریشن کرونا چاہتے ہیں وہ عقیل شیخ 9273393982 رونق آباد گلی نمبر 7 اور آصف الدین 8669015792، عاود شیخ 9309172997،آصف خان 9021919615 اور عبدالقادر 9890567312 سے رابطہ کریں ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی