شیخ امام پرائمری اسکول میں آزادی مہااتسو (از قلم زاہد امین سر شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں)
وزیراعظم ہند کی ایماء پر پورے ملک میں 13 اگست سے ترنگا پرچم کی پرچم کشائی کے اعلان کے ساتھ مختلف قسم کے ثقافتی پروگرام کا بھی اعلان ہوا. اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں میں بھی 13 اگست سے ہی مختلف نوع کے پروگرام کا آغاز ہوا. سب سے پہلے اسکول ہٰذا کے ہیڈماسٹر شیخ تنویر سر کی رہنما ہدایت پر ایک ترنگا پرچم ریلی کا انعقاد ہوا. آصف اقبال سر،زاہد امین سر،صوفیہ مس اور انعم مس کی قیادت میں حب الوطنی کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ معصوم بچے ترنگا پرچم پورے جوش کے ساتھ عائشہ نگر و اطراف، اقصٰی کالونی و اطراف میں یہ پرجوش ریلی لوگوں کے دلوں میں عشق وطن کو مزید اجاگر کرتے ہوئے واپس اپنی اسکول آئی.
اسی طرح نفیسہ مس، ناظمہ مس اور صمد سر کی رہنمائی میں دوم سوم چہارم اور پنجم کے طلباء کے درمیان ہمارا پرچم تھیم پر ایک ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد احسن طریقے سے مکمل کیا گیا. آخیر میں تنویر سر، ریحان سر اور زاہد امین سر کی زیرنگرانی بچوں کی تقاریر پیش کی گئیں. اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا جس میں دو بچوں نے سورہ مع ترجمہ کے ساتھ پیش کی. محمد حسنات ماجد اختر اور محمد مصطفیٰ ظہیر احمد نے اپنے دلنشیں انداز میں تقریر پیش کرکے ماحول کو بڑا پرجوش بنا دیا. ہیڈ ماسٹر تنویر سر نے اختتام میں حاضرین کے سامنے آزادی کی لڑائی، مجاہدین کی جدوجہد کا ذکر کیا. آج کی یہ تمام کاروائی پروگرام انچارج عرشیہ مس کی دی گئی تربیت پر ابتداء و انتہا چلتا رہا.

ایک تبصرہ شائع کریں