ڈائمنڈ کاؤنٹنگ میٹر سینٹر کا پُروقار افتتاح، تجارت میں ایمان داری اور توکل کو اپنا شعار بنائیں: ڈاکٹر سعید احمد فیضی

 ڈائمنڈ کاؤنٹنگ میٹر سینٹر کا پُروقار افتتاح، تجارت میں ایمان داری اور توکل کو اپنا شعار بنائیں: ڈاکٹر سعید احمد فیضی 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخہ 24،اگست 2022بروز بدھ شام چھ بجے ،خلیل اسکول شاپنگ سینٹر،گولڈن نگر میں شہر عزیز کی مشہور ومعروف شخصیت حافظ ریاض احمد ملّی (سابق امام سلیمانی مسجد) کی سرپرستی اور شہر کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کی صدارت میں ڈائمنڈ مل اسٹورس کی نئی دکان ڈائمنڈ کاؤنٹنگ میٹر سینٹر کا افتتاح اور اسی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مالیگاؤں شہر کے مشہور ومعروف دینی وصنعتی خانوادہ اور ڈائمنڈ مل اسٹور کے مالک،شکیل احمد ڈائمنڈ نے اپنے چھوٹے بھائی حافظ اشفاق محمدی کے فرزند محمد معاذ (ڈائمنڈ)کے معاشی استحکام کے لئے یہ قدم اٹھایا۔اور الحمدللہ! یہ تقریب عالمی شہرت یافتہ خوش الحان قاری زبیر اختر عثمانی کی تلاوت قرآن سے آغاز ہوا۔ افتتاحی قرأت کے بعد قاری زبیر اختر عثمانی نے اپنے استاذ محترم حافظ اشفاق محمدی اور ان کے فرزند محمد معاذ کو مبارکباد پیش کی اور ترقی کی دعاء دی۔


بعد ازاں آئی کے بلڈر کے مالک حافظ عنایت اللہ محمدی نے تجارتی تجربات کی روشنی میں کچھ باتیں پیش کی اور کہا کہ میں شکیل احمد ڈائمنڈ کی کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ انہوں نے اپنے بھائی کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا یہ قدم اٹھایا۔ 

 

بعدہ جامعہ منصورہ کے مولانا عبدالوحید ندوی نے کہا کہ ہم جو چیز بھی سپلائی اور ریپئرنگ کررہے ہیں اس میں وعدہ وفا کریں اور اس میں شرعی اصولوں پر عمل کریں۔ 

اس کے بعد شکیل ڈائمنڈ کے بیٹے محمد فیصل ( میکانیکل انجینئر،ممبئی ) نے پاور لوم صنعت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ڈائمنڈ کاؤنٹنگ میٹر کی اہمیت وافادیت بیان کی۔

خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے نور ہاسپٹل کے ڈاکٹر سعید احمد فیضی (ایم ایس) نے کہا کہ تجارت میں ایمان داری اور توکل کو اپنا شعار بنائیں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام الناس سے استفادہ کرنے کی گذارش کی اور ڈائمنڈ گروپ فیمیلی کے سرپرست حافظ ریاض احمد ملّی کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں حافظ ریاض احمد ملی اور مشہور صنعت کار شکیل احمد فیضی کے ہاتھوں ڈائمنڈ کاؤنٹنگ میٹر ریپئرنگ  سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ 

تقریب کی نظامت نورالامین سر بخوبی نبھائی اور شکریہ ادا کیا اور ختم مجلس کی دعاء پر اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی