ملک میں یقینی طور پر تبدیلی آئے گی اور بی جے پی کا تختہ پلٹ جائے گا : شرد پوار کا بڑا بیان بلقیس بانو کیس کے ملزمین کی رہائی اور لال قلعہ سے وزیر اعظم کا خواتین کو لیکر گمراہ کن بیان ، سماج میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوششیں دہلی کے تخت کے سامنے مہاراشٹرا کبھی جھکے گا نہیں، بی جے پی حکومت کسانوں، مزدوروں اور عوام کی دشمن ہے

 ملک میں یقینی طور پر تبدیلی آئے گی اور بی جے پی کا تختہ پلٹ جائے گا : شرد پوار کا بڑا بیان


  بلقیس بانو کیس کے ملزمین کی رہائی اور لال قلعہ سے وزیر اعظم کا خواتین کو لیکر گمراہ کن بیان ، سماج میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوششیں 


دہلی کے تخت کے سامنے مہاراشٹرا کبھی جھکے گا نہیں، 

بی جے پی حکومت کسانوں، مزدوروں اور عوام کی دشمن ہے 



 نئی دہلی (پریس ریلیز) تمام سیاسی جماعتوں نے 2024 میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے تناظر میں کمر کس لی ہے۔ جبکہ تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی پارٹی کے بینر تک تیاریاں شروع کردی ہے ۔این سی پی کے قومی صدر شرد پوار نے بھی آج دہلی سے الیکشن کا بگل بجا دیا ہے۔ شرد پوار نے حزب اختلاف کے رہنماؤں کو ایک جٹ کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ اب انہوں نے دہلی میں این سی پی کی مضبوط طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر موصوف نے مرکز میں برسرِ اقتدار بی جے پی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ملک میں تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے ہر ایک کو ملک میں قائم اس عوام دشمن حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت کا بھی اظہار کیا۔ 

خیال رہے کہ این سی پی کا قومی کنونشن دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں جاری ہوا ۔ شرد پوار نے اس موقع پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی آئے گی اور بی جے پی حکومت کا تختہ پلٹ جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت کی غیر دستوری و عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے ۔تاکہ حکومت کو ہمارے اتحاد کی طاقت کا اندازہ ہوسکے۔ اس کے لئے ملک کو اکٹھا ہونا ضروری ہے۔


شرد پوار نے کہا کہ ملک میں ای ڈی ، سی بی آئی کا استعمال ہورہا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ ہر ایک کو اس کے خلاف لڑنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ شرد پوار نے کہا کہ ملک ضرور بدلے گا اور اقتدار کی تبدیلی بھی آئے گی ۔

 وزیر اعظم کی جانب سے گمراہی 

شرد پوار نے کہا کہ مذہب ہی افیون کی گولی ہے۔ ہر کسی کو اس بارے میں محتاط رہنا چاہئے۔ چین اور ہندوستان کی سرحدوں پر چین نے پیٹرول پوائنٹس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ملک کے وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی ان کے ملک میں داخل نہیں ہوا ہے۔ تاہم ، وزیر اعظم ملک میں ہی گھومتے ہیں۔ اپریل 2020 کے جیسی صورتحال آج سرحد پر  ہے اور مودی خاموش ہیں ۔

دہلی کے سامنے مہاراشٹرا  جھکے گا نہیں

 ہمیں چھترپتی شیواجی مہاراج ، شاہو، پھلے ، امبیڈکر کے اصولوں، انکی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے ۔شیواجی مہاراج کی تعلیم ہمارے لئے یہی ہے کہ دہلی کے سامنے مہاراشٹر کبھی بھی جھکا نہیں ہے۔ شیواجی مہاراج بھی دہلی کے سامنے کبھی نہیں جھکے ۔آج ہم اسی دہلی میں اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تالکٹورا گراؤنڈ کی ایک تاریخ ہے ، کہ سداشیوراؤ پیشوا کا اڈہ اسی تال کٹورہ میں تھا۔ 

بی جے پی نے کسانوں کی مخالفت کی

 کچھ لوگوں کی طاقت کی وجہ سے ہوا ہے کہ آج بی جے پی کسانوں کی بھی مخالفت کررہی ہیں ۔ ملک میں کاشتکاروں پر ٹریکٹر چلایا جارہا ہے جو ٹھیک نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں ، 56 فیصد آبادی زراعت پر منحصر ہے۔ ہمیں اپنے کسانوں پر فخر ہے۔ بی جے پی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کی مخالفت کی۔ لیکن ہماری پارٹی ان کے ساتھ رہی۔ دنیا نے دہلی کی سرحد پر پرامن تحریک دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ میں تین زرعی قوانین پر تبادلہ خیال نہیں کیا۔

 معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوششیں

 کچھ لوگوں نے حلف اٹھانے کے بعد ملک میں ہندوتوا کا معاملہ اٹھایا۔ وہ اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں۔ کچھ لوگ معاشرے میں تقسیم پیدا کررہے ہیں۔ جوکہ ایک بڑا خطرہ ہے۔  جو اس طرح کا تنازعہ پیدا کرتے ہیں ایسے لوگوں سے ہر کسی کو محتاط رہنا چاہئے۔شرد پوار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست کو ملک سے خطاب کرتے ہوئے  خواتین کے تحفظ کی بڑی بڑی باتیں کی۔ لیکن اگلے ہی دن  گجرات میں گجرات فسادات میں بلقیس بانو نامی عورت کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ اس جرم میں ملوث تمام گنہگاروں کو  رہا کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی حکومت نے ملزم کو معاف کردیا ہے۔جو ملک کی جمہوریت کیلئے مناسب نہیں ہے اور نہ ہی مودی کے بیان پر درست ہے ۔

اس موقع پر مالیگاؤں سمیت ملک بھر سے تمام ایم پیز، ایم ایل ایز اور سابق ایم ایل ایز کے علاوہ ریاستوں کے صدور، ضلعی صدور، یوتھ صدور اور اسٹوڈنٹس ونگ کے صدور اور ورکنگ کمیٹی کے اراکین ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے ۔مالیگاؤں شہر سے آصف شیخ رشید کی قیادت میں 30 رکنی قافلہ دہلی میں این سی پی کے قومی کنونشن میں شریک ہوا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات دہلی سے نمائندہ بیباک کو سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے دی اور کہا کہ 1999 سے آج تک این سی پی کا قومی صدر شردپوار کو منتخب کیا جارہا ہے اور اس مرتبہ بھی انہیں صدر منتخب کیا گیا اس پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی مبارک باد پیش کرتی ہیں ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی