23 سـتمبر نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" مبلغین سنی دعوت اسلامی کے ذریعہ کارنر میٹنگ جاری
نشہ کے خلاف سیاسی، سماجی، تعلیمی، طبی،صحافتی اور تجارتی شعبوں سے وابستہ حضرات کی حمایت
مالیگاؤں (پریس ریلیز) 23 سـتمبر نشہ مخالف اجلاس عام "نشہ کی تباہ کاریاں" جوکہ ATT ہائی اسکول گراؤنڈ،قدوائی روڈ مالیگاؤں میں منعقد ہوگاـ نشہ کے خلاف شہریان میں بیداری پیدا کرنے اور اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے تمام شعبوں سے منسلک اراکین، ذمّہ داران، مبلغین اور علمائے کرام مستعد ہیں روزآنہ کارنر میٹنگ، اداروں، تنظیموں اور کلبوں کے ذمّہ داران سے ملاقات ہوہی ہے وہیں سنی دعوت اسلامی کے ذمّہ داران شہر مالیگاؤں کے عمائدین، اور سرکردہ حضرات سے بالمشافہ ملاقات کرکے ان کو اجلاس عام شرکت کی دعوت دے رہے ہیں شہر مالیگاؤں میں اخلاقی گراوٹ کو لیکر فکر مند اور بیدار مغز حضرات نے نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" کے انعقاد پر آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کی سراہنا کررہے ہیں ایسے حالات میں مولانا موصوف اپنے شہر کی سالمیت اور بقا کے لئے آگے آکر نسل نو کو نشہ و دیگر جرائم سے روکنے کی کوشش قابل احترام ہے اور لائقِ حمایت و تعاؤن ہےـ
نشہ مخالف اجلاس "نشہ کی تباہ کاریاں" میں شہر مالیگاؤں کی تمام دینی، سیاسی، سماجی،تعلیمی،طبی،صحافتی،اور تجارتی شخصیات کو مدعو کیا جائے گاـ اہلیانِ مالیگاؤں سے گذارش کی جاتی ہے کہ اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس اجلاس میں ضرور بہ ضرور شریک ہوں اسطرح کی اپیل سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت) نے کی.

ایک تبصرہ شائع کریں