"کریٹیو انڈسٹریز ان انڈیا"(Creative Industries in India) کتاب کا اجراء آج بروز جمعہ لندن میں چنندہ ملکی اور بین الاقوامی مصنفین کے ذریعہ لکھی گئی اس کتاب میں مالیگاؤں فلم انڈسٹری پر لکھا گیا عبدالعلیم فیضی کا تحقیقی مضمون بھی شامل

 "کریٹیو انڈسٹریز ان انڈیا"(Creative Industries in India) کتاب کا اجراء آج بروز جمعہ لندن میں

چنندہ ملکی اور بین الاقوامی مصنفین کے ذریعہ لکھی گئی اس کتاب میں مالیگاؤں فلم انڈسٹری پر لکھا گیا عبدالعلیم فیضی کا تحقیقی مضمون بھی شامل



مالیگاؤں (نامہ نگار)چودہ ملکی اور بین الاقوامی مصنفین کے ذریعہ مشترکہ لکھی گئی کتاب کریٹیو انڈسٹریز ان انڈیا (Creative Industries in India) کا اجراء آج بروز جمعہ 28 اکتوبر 2022 کو لندن میں عمل میں لایا جارہاہے۔ اس کتاب کو ریسرچ پیپرس اور جرنلس پر مشتمل کتابوں کی اشاعت کے لئے مشہور بین الاقوامی پبلشر Routledge (Taylor & Francis)نے شائع کیا ہے۔ اسے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسس کے پروفیسر عبدالشعبان، ممبئی یونیورسٹی کی پروفیسر سنجکتا ستار اور Erasmus University Rotterdam Netherlands کے پروفیسرس Filip Vermeylen اور Christian Handke نے ایڈیٹ اور مرتب کیا ہے۔


شہر مالیگاؤں کے لئے فخر کی بات یہ ہیکہ اس کتاب میں عبدالعلیم فیضی کا تحقیقی مضمون بھی شامل ہے جو مالیگاؤں اور ٹیکٹسائیل صنعت کی مختصر اور مالیگاؤں فلم انڈسٹری کی مکمل تاریخ کا احاطہ کرتا ہے ۔ مصنفین کو متعارف کراتے ہوئے Routledge نے لکھا کے عبدالعلیم فیضی کا تعلق بنکروں کے شہر مالیگاؤں سے ہے جو آرٹ، کلچر اور فنون لطیفہ کا دلدادہ اور شعراء ادباء اور علم وفن کے شیدائیوں کا گہوارہ ہے۔ علیم فیضی ایک معروف صحافی اور ummid.com کے مدیر ہیں۔انکے مضامین ٹائمزآف انڈیا، ہندوستان ٹائمز، دی ملی گزٹ ، دی پرنٹ اور ملک کے دوسرے اخبارات وجرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔علاوہ ازیں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسس (TISS) میں بطور ریسرچ اسسٹنٹ اور جے اے ٹی سینئر کالج میں کم وبیش پندرہ سالVisiting Lecturer کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تعلیم و تعلم اور صحافت کے ساتھ صنعت وحرفت پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ 


مالیگاؤں انڈسٹریز اینڈ مانیو فکچررس ایسوسی ایشن(MIMA) کے بانیان میں سے ہیں اور مالیگاؤں میںMIDC اور ٹیکسٹائیل پارک کے قیام میں انکا کردار کلیدی رہا ہے۔

سترہ Chapters اور 380 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں مالیگاؤں کے علاوہ کشمیر اور خیرآباد کی کارپٹ انڈسٹری،دھاراوی ممبئی کی لیدر انڈسٹری اور ملک کے الگ الگ علاقوں میں جاری ہینڈلوم صنعت کے ساتھ ساتھ آرٹ اور کلچر سے منسلک مختلف صنعتوں اور ان سے جڑے لوگوں کے طریقہ کار  پر تحقیقی بحث کی گئی ہے۔ اس کتاب کی اہمیت ان معنوں میں اور بھی بڑھ جاتی ہیکہRoutledge کے ذریعہ شائع کردہ کتابوں کو برطانیہ اور دنیا کی مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ اور طلباء اپنے ریسرچ ورک اور تحقیقات کے لئے بطورمراجع و حوالہ جات استعمال کرتے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی