بجلی کمپنی کی غیر دستوری کارروائی کیخلاف نائب وزیر اعلیٰ و وزیر توانائی دیویندر فرنویس سے آصف شیخ کی ملاقات و محضر نامہ پولس کی پشت پناہی میں بجلی کمپنی کی من مانی و تانا شاہی کیخلاف سرکار ایکشن لے ورنہ مالیگاؤں

 بجلی کمپنی کی غیر دستوری کارروائی کیخلاف نائب وزیر اعلیٰ و وزیر توانائی دیویندر فرنویس سے آصف شیخ کی ملاقات و محضر نامہ 

پولس کی پشت پناہی میں بجلی کمپنی کی من مانی و تانا شاہی کیخلاف سرکار ایکشن لے ورنہ مالیگاؤں بند کیا جائے گا


مالیگاؤں  (پریس ریلیز) مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ نامی پرائیوٹ کمپنی مالیگاؤں  میں پچھلے چار پانچ سالوں سے ٹھیکہ طرز پر کام کر رہی ہے۔ اس کمپنی نے عوام کے خلاف دھڑک کارروائی شروع کرتے ہوئے گھریلو صارفین اور کارخانوں پر ریڈ کرتے ہوئے میٹر ضبطی، جرمانہ، زائد بجلی کے زائد بل وصول کرنا اور الیکٹرک لائن سے کنیکشن کٹ کیا جارہا ہے ۔اور یہ سب کام پولیس سیکورٹی کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے ۔جس سے مالیگاؤں شہر کا لاء اینڈ آرڈر خراب ہوسکتا ہے ۔اس پر توجہ دیتے ہوئے فوری طور پر روک لگائی جائے ۔اسطرح کا کا ایک مکتوب مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر توانائی دیویندر فرنویس کو آصف شیخ نے دیا ۔ آصف شیخ نے سہیادری گیسٹ ہاؤس میں دیویندر فرنویس سے ملاقات کر مکتوب پیش کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو صارفین، چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والے غریب اور مزدوروں کیساتھ ساتھ بنکروں سے زائد بجلی کے بلوں کی زبردستی وصولی، بغیر کسی پیشگی وارننگ کے اچانک بجلی کا کنکشن کاٹنا،  صارفین کو پریشان کرنا اور جھوٹے پولس کیس کی دھمکیاں دینے جیسی کئی عام شکایات ہیں۔

خیال رہے کہ دیویندر فرنویس مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر توانائی اور وزیر مالیات و وزرات داخلہ کے عہدہ پر فائز ہیں ۔شیخ نے یہ بھی کہا کہ مالیگاؤں شہر کی پولس بجلی کمپنی کے ساتھ مل کر گھریو و تجارتی بجلی صارفین کو دھمکیاں دے رہی ہیں، کھوٹے مقدمہ کا ڈر و خوف بتایا جارہا ہے اور پولس کی نگرانی میں دھڑک کارروائی کی جارہی ہیں ۔اس کے علاوہ اس کمپنی نے مہاراشٹر حکومت کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس ایگریمینٹ کی کاپی بھی کمپنی نے عوام کو ظاہر نہیں کیاہے۔ اتنا ہی نہیں کمپنی نے تمام جمہوری اور انتظامی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے من مانے طریقہ سے آپریشن جاری ہے۔ اگر اس پر فوری طور پر روک نہیں لگائی گئی تو مالیگاؤں شہر اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی صارفین کا ایک زبردست احتجاج اور مذکورہ کمپنی کے خلاف زبردست عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔ اور حالات بگڑتے ہیں تو مذکورہ کمپنی کی   مکمل ذمہ دار ہوگی۔ برائے مہربانی اس سنگین معاملے کا اپنی سطح پر نوٹس لیں اور فوری ایکشن لیں۔ اس کمپنی کے من مانی انتظام کو روکنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی ایک کاپی فراہم کرنے کی بھی درخواست ہے۔اس معاملے میں وزیر توانائی دیویندر فرنویس نے کارروائی کا تیقن دیا ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی