شیخ رشید کے فراخدلانہ مزاج کے مطابق استقبالیہ تقاریب ،7 دنوں میں درجنوں فلاحی پروگراموں کا انعقاد و جلسہ اعتراف خدمات
اعتراف خدمات ہمارے شہر کی روایت ، بلا تفریق شہریان شرکت کریں، ریاستی لیڈران کی آمد، تیاریاں مکمل، استقبالیہ کمیٹی کی پریس کانفرنس میں مخاطبت
مالیگاؤں/ مالیگاؤں شہر میں تعمیر و ترقی کے نام سے شہرت کی بلندیوں پر مقام پانے والے شیخ رشید کی خدمات کا اعتراف کرنے کیلئے شہری استقبالیہ کمیٹی کی جانب سے 14 اکتوبر کو نور باغ گراؤنڈ پر عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔اس پروگرام کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے منعقدہ پریس کانفرنس سے استقبالیہ کمیٹی کی دعوت پر مدعو سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام کسی ایک سیاسی پارٹی کا نہیں ہے اور نہ صرف ایک لیڈر کا بلکہ یہ شہر کی تعمیر و ترقی کرنے والے کا پروگرام ہے اس لئے شہریان کو اس استقبالیہ پروگراموں میں شرکت کرنا چاہئے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کچھ دنوں سے شہر میں چند افراد فضول تنقید کررہے ہیں جوکہ ہمارے شہر کی تہذیب نہیں ہے ۔اس طرح کی حرکت نہیں ہونا چاہیے شہر کی سیاسی جماعت اسکی مخالفت نہ کریں اگر وہ اس پروگرام میں نہ آنا چاہیں تو وہ اسکی مخالفت نہ کریں کیونکہ یہ پروگرام اعتراف خدمات کا ہے اور ایک شخص نے شہر میں بیشمار تعمیری کام انجام دیا ہے جس سے آج شہر مستفیض ہورہا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارا سیاسی نظریہ الگ ہے لیکن ہر کوئی اس شہر کی تعمیر چاہتا ہے تو کام کرنے والے کی حوصلہ افزائی ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں شہر کے لیڈران جس میں ہارون انصاری، شبیر سیٹھ ،عائشہ آپا اور نہال احمد نے بھی کچھ نہ کچھ تعمیری کاموں سے شہر کو نوازا ہے اور آج شیخ رشید نے مالیگاؤں شہر میں ٤٠ سالہ سیاسی جدوجہد میں ایک دو نہیں بلکہ سیکڑوں تاریخی کاموں کا انجام دیا ہے اس لئے انکا استقبال بھی کیا جانا شہریان کی جانب سے قابل تعریف عمل ہیں ۔اس استقبالیہ تقاریب میں مختلف فلاحی پروگراموں کو انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس میں غرباء، مساکین، فقراء، یتیموں کی داد رسی کرنا اور معذوروں میں کٹ کہ تقسیم، مریضوں میں فروٹ، لڑکیوں کو برقعہ، بزرگوں کو کپڑا، واکر وغیرہ فلاحی سرگرمیاں شامل ہیں ۔انہوں نے عوام سے تمام پروگراموں میں شرکت کی گزارش ہے ۔
اس موقع پر استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین عرفان علی نے کہا کہ ہارون انصاری، شبیر سیٹھ ،عائشہ آپا اور نہال احمد نے بھی جہاں شہر میں کچھ نہ کچھ کام کئے ہیں وہیں سب سے زیادہ کام انجام دینے کا سہرا شیخ رشید کے سر جاتا ہے۔عرفان علی نے کہا کہ شیخ رشید کی خدمات اظہر من الشمس ہیں اسی لئے ہم نے تقریب اعتراف خدمات منانے کا فیصلہ کیا لیکن شہریان کی جانب سے آئی تجاویز پر اسے ہفتہ اعتراف خدمات میں تبدیل کیا گیا ہے ۔اعجاز عمر نے کہا کہ شیخ رشید کی خدمات اس شہر کیلئے واقعی میں قابل قدر ہیں اور اسکے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو بلا تفریق انا چاہیے تاکہ کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے ۔انہوں نے شہر کے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی خود اس پروگرام میں آکر تعمیر پسندی کا ثبوت دینا چاہیے ۔اعجاز عمر نے کہا کہ
شیخ رشید کے مزاج کے مطابق یہ پروگرام دینے والا بنایا جارہا ہے جو کہ منفرد پروگرام ہوگا اور اس پروگرام میں مستحق افراد کو تحائف تقسیم کیا جائے گا ۔
شکیل بیگ نے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ٧ ؍اکتوبر بروز جمعہ کے پروگرام
پہلا پروگرام:۔شام ٤؍ بجے دارالیتٰمیٰ میں شیخ رشید کی دعائیہ تقریب میں شرکت، ٢،پروگرام:شام ٥؍ بجے سے ٦؍بجے تک دگڑو آئیل مل میں تصویری نمائش کا افتتاح، تیسرا پروگرام:۔ شام ٦بجے اسلم انصاری کےمکان محوی نگر میں شیخ رشیدصاحب کے ہاتھوں ١٠٠ لڑکیوں کو برقعہ تقسیم کا پروگرام، چوتھا پروگرام: شام ٦، بجکر ١٥ منٹ پرعضباء سوسائٹی کی جانب سے جئے ہند بینک کے پاس شیخ رشید کے ہاتھوں شجر کاری ، ٥ پروگرام:۔بعد نماز مغرب٧ بجے عباس نگر چوک میں شیخ رشید کےوزن کے برابر مٹھائی اور فروٹ کی تقسیم، ٦، پروگرام:۔٧بجکر ٣٠ منٹ پر رونق آباد مین روڈ پر مختلف مقامات پر عوام کی جانب سے شیخ رشید کا استقبال۔
٨؍ اکتوبر بروز سنیچر کو پہلا پروگرام:دوپہر ١٢ بجے برادران وطن کی جانب سے آگریسن بھون ،وردھمان نگرمیں استقبالیہ و ظہرانہ کا نظم، ٢،پروگرام:۔بعد نماز عصر تا عشاء نورنگ کالونی کے پاس لوٹس لانس میں شہر کی تعلیمی شخصیات،بزرگ سیاسی شخصیات،ڈاکٹرس،ٹیچرس، انجینئرس،وکلاء،بنکر،بزنس مین،زمین کے کاروبار سے منسلک افراد کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ۔
٩ ؍ اکتوبر بروز اتوار( جشن عید میلاد النبی)پہلا پروگرام:۔دوپہر ١٢ بجے راشٹروادی بھون آگرہ روڈ پر شیخ رشید صاحب کے ہاتھوں غریب، غربا ، مساکین، فقراءاور معذوروں کوتحفے تحائف دیئے جائیں گے اور ظہرانہ کا نظم ہوگا۔دوسرا پروگرام:۔ امن پسندادارے کی جانب سےشام ٧ بجے آر کے پٹرول پمپ شہیدعبد الحمید روڈ سے گنیش نگر ٦٠ فٹی روڈ تک استقبالیہ ریلی کا نظم۔تیسرا پروگرام:۔ رات ٨ بجےگنیش نگر ٦٠ فٹی روڈ پر شیخ رشید کیلئے استقبالیہ پروگرام میں معذوروں کیلئے ١٠٠ واکر، بیواؤں کیلئے ١٠٠ ڈریس، ١٠٠ بزرگوں کو پیدل چلنےکیلئے لکڑی،غریب و غرباء میں ١٠٠ راشن کٹ یہ تمام چیزیں شیخ رشید کے ہاتھوں تقسیم کی جائیگی۔
١٠ ؍ اکتوبر بروز پیر پہلا پروگرام: صبح ١١،بجے خواتین کی جانب سے ہارون انصاری ہاسپٹل میں پھل فروٹ کی تقسیم، دوسرا پروگرام: شام٥ بجے سلیم منشی نگر مین روڈ عبد الشکور عرف سکُو بھائی کے مکان کے پاس شیخ رشید کے وزن کے برابرفروٹ کی تقسیم و استقبالیہ، تیسرا پروگرام:۔ ساڑھے ٥ بجےجونا آزاد نگر رفیق بھوریا کی آفس کے پاس شیخ رشید کا استقبال،چوتھا پروگرام:۔ شام ٦ بجے چمن نگر مین روڈ ،فرحت میڈیکل کے پاس شیخ رشید کے ہاتھوں نثار بھائی راشن والے کی آفس کا افتتاح، ٥ پروگرام:۔شام ٦ بجکر ٣٠ منٹ پرگاندھی نگر چوک میں تراب سیٹھ اور تمام ورکروں کی جانب سےشیخ رشید کااستقبال،٦،پروگرام:۔ بعد نماز مغرب شام ٧بجےجمہور نالہ مسجد زیتون حجن میں شیخ رشید کے ہاتھوں مدرسے کے ٤٠ بچوں کو کپڑے کی تقسیم، ساتواں پروگرام : شام٧ بجکر٣٠ منٹ پرمسجد ضیاء الاسلام ڈپو مین روڈ گلی نمبر1 میں شیخ رشید کے ہاتھوں مظفر غازی کی آفس کا افتتاح،آٹھواںپروگرام:۔ رات ٨ بجے سیلانی چوک میں گرووار وارڈ کے تمام نوجوانوں اور ہمدردوں اور جاوید فروٹ والے کی جانب سے شیخ رشید کے وزن کے برابر مٹھائیاں اور واکر کی تقسیم،
٩، پروگرام :۔رات ٨ بجکر ٣٠ منٹ پر راجہ نگر زبیر راکیل والے کی جانب سے شیخ رشید کا استقبال،١١؍اکتوبر بروز منگل،پہلا پروگرام:۔صبح ١١ بجےسول ہاسپٹل میں مریضوں میں خواتین کی ہاتھوں فروٹ کی تقسیم،
١٢ ؍ اکتوبر بروز بدھ کے پروگرام:۔ وارڈ نمبر٢٠ کے بزرگوں اور نوجوانوں کی جانب سے حبیب لانس میں شام ٧ رات ١٠ تک شیخ رشید کے اعزاز میں مشاعرہ عام(شیخ رشید کی حاضری رات8سے9بجے تک)۔
١٣؍ اکتوبر بروز جمعرات
پہلا پروگرام:۔دوپہر 3بجے سے 5بجے تک لوٹس لانس نورنگ کالونی 100فٹی روڈ پر خواتین کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب۔نیز ان پروگراموں میں مزید اضافہ ہوگا جو کہ عوام کو مطلع کردیا جائے گا۔
١٤، اکتوبر بروز جمعہ کو
استقبالیہ جلسہ عام با اعزاز عالیجناب شیخ رشید کا انعقاد
شام7بجے سےرات10بجے تک
کوہ نور آئس فیکٹری کے پیچھے ،سنتوش سائزنگ کے پاس ،نور باغ گراؤنڈ ،مالیگاؤں میں کیا جائے گا ۔ان تمام پروگراموں میں بھی عوام سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے ۔
اس پریس کانفرنس میں آصف شیخ کے علاوہ ، عرفان علی ،شکیل بیگ ،اسلم انصاری ،اعجاز عمر ،مستقیم انجینئر ،عقل انصاری، مجیب سر ،شاہد قاضی ،فاروق قریشی، عبدالقیوم حفیظ، رئیس عثمانی ہدایت اللہ وکیل سمیت استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ داران موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں