پرکاش گڑھ ممبئی میں آصف شیخ کی مہاوترن کے ڈائریکٹر سے ملاقات و بجلی مسائل پر نمائندگی

پرکاش گڑھ ممبئی میں آصف شیخ کی مہاوترن کے ڈائریکٹر سے ملاقات و بجلی مسائل پر نمائندگی


ممبئی (پریس ریلیز) مالیگاؤں پاور سپلائی لمیٹڈ جو مالیگاؤں شہر میں کام کر رہی ہے۔ اس پرائیویٹ بجلی کمپنی کی جانب سے شہر میں بجلی سپلائی نظام ناقص ہونے کی شکایات عام پوتی جارہی ہیں اور چاروں طرفہ سے شہریان بہتر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے  ہیں ۔مذکورہ معاملہ میں ہماری گزارش ہے کہ مالیگاؤں شہر مہاراشٹر میں کپڑا پیدا کرنے والے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ شہر میں 4 سے 5 لاکھ پاورلوم ہیں۔ایک سے دو لاکھ مزدوروں اس صنعت پروگرام کام کررہے ہیں جس سے لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی اس پاورلوم صنعت سے منسلک ہیں۔ شہر کے دیگر نظام پاورلوم کے اس کاروبار پر منحصر ہیں۔ اس سے قبل شہر میں بجلی کی تقسیم ایم ایس ای بی سی ایل کے ذریعے کی جاتی تھی۔ لیکن بار بار بجلی کی لوڈ شیڈنگ/بجلی کی فراہمی کا بنیادی ڈھانچہ اچھی طرح سے تیار نہ ہونا جیسے عام شکایت برقرار تھیں ۔اس لیے مہاراشٹر حکومت نے شہر میں بجلی کی تقسیم کے لیے مالیگاؤں پاور کمپنی کا آغاز کیا تھا۔ جو ایک پرائیویٹ کمپنی کو تفویض کیا گیا ہے۔ لیکن شہر میں گزشتہ 3 سالوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ بجلی بار بار گل ہونے کی شکایت، بجلی صارفین کے بجلی کے میٹر بغیر کسی وجہ کے تبدیل کئے جا رہے ہیں۔ اسکے مختص کرنے کے بعد بجلی کے غلط بلوں کی درستگی نہ ہونے جیسے کئی مسائل کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اسطرح کا تفصیلی مکتوب راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے پرکاش گڑھ ممبئی میں چیف منیجنگ ڈائریکٹر، مہاراشٹر اسٹیٹ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ۔ پرکاش گڑھ، باندرہ میں انکی میں دیا ۔اس موقع پر چیف مینجنگ ڈائریکٹر کے نہ ہونے کی صورت میں آصف شیخ نے آپریشن ڈائریکٹر مہاوترن سنجئے k تاکسند سے ملاقات کرتے ہوئے مذکورہ مکتوب پیش کیا اور تفصیلی گفتگو کی ۔

آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی جو کہ ایک پرائیویٹ اجارہ دار کمپنی ہے، اس کو فوری طور پر بجلی نظام کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور مذکورہ بالا رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ممبئی میں آصف شیخ کے ہمراہ شیخ رفیق کھجور والا وغیرہ موجود تھے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی