خبر دار! عوام قبرستان کی زمین نہ خریدیں، ہیرا پورہ قبرستان کی تین ایکر اراضی کو فروخت کرنے کی گھناؤنی سازش میونسپل کمشنر ، سب رجسٹرار آفیسر اور نوٹری آفیسرو ضلع ایس پی کو شکایتی مکتوب ، فوری طور کر کارروائی کی جائے علماء کرام قبرستان کی حفاظت کیلئے آگے آئیں ، کب تک روپیہ پیسہ کی لالچ میں عوام کو دھوکہ دیا جاتا رہے گا؟ آصف شیخ کی اپیل و شکایت

 خبر دار! عوام قبرستان کی زمین نہ خریدیں، ہیرا پورہ قبرستان کی تین ایکر اراضی کو فروخت کرنے کی گھناؤنی سازش   


میونسپل کمشنر ، سب رجسٹرار آفیسر اور نوٹری آفیسرو ضلع ایس پی کو شکایتی مکتوب ، فوری طور کر کارروائی کی جائے 


علماء کرام قبرستان کی حفاظت کیلئے آگے آئیں ، کب تک روپیہ پیسہ کی لالچ میں عوام کو دھوکہ دیا جاتا رہے گا؟ آصف شیخ کی اپیل و شکایت 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں اب زمین مافیا کے حوصلے اتنے بلند ہوگئے ہیں کہ وہ قبرستان کیلئے مختص زمین کو بھی فروخت کر اپنا ایمان مسخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ایسے حالات میں سب ضروری ہوجاتا ہے کہ دینی تنظیمیں، علما کرام اور مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران کو اس جانب توجہ دیتے ہوئے عوام سے اپیل کرنا چاہیے کہ وہاں قبرستان کی زمین نہ خریدیں، کارپوریشن یا محصول محکمہ کیلئے ریزرویشن اراضی کی خرید و فروخت نہ کی جائیں ۔اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے علماء کرام سے کیا ۔انہوں نے اس سلسلے میں کہا کہ سروے نمبر 117 سنگمیشور ہیرا پورہ نزدجانجھشور مندر گرنا روڈ پر واقع قبرستان کی تین ایکر قطعہ اراضی کو کارپوریشن نے ریزرو کیا ہے لیکن یہاں کچھ زمین مافیا بالخصوص سیاسی افراد سازش کے تحت فروخت کررہے ہیں اس پر روک لگائی جانی چاہیے ۔اس سلسلے میں کارپوریشن کمشنر کو بھی مکتوب دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے مالیگاؤں سنگمیشور وارڈ کے سروے نمبر 117 میں ڈیولپمینٹ پلان( شہری ترقیاتی منصوبے) میں مسلم قبرستان کے لیے 3 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے۔ یہ قبرستان کی اراضی کے اطراف میں مسلم بستیوں سے گھرا ہوا ہے لیکن موقع پرست سیاست دان اس ریزرویشن اراضی (مسلم قبرستان) کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کو (پلاٹ) بنا کر کے غیر قانونی طور پر زمین کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔اس زمین پر بوگس نل کنیکشن لیا جارہا ہے، قبرستان کی زمین پر گٹر کی تعمیر کی جارہی ہیں، غیر قانونی طریقے سے بجلی بھی حاصل کی جارہی ہیں جس سے مسلم قبرستان کے ریزرویشن پلان (ترقیاتی منصوبہ) کی خلاف ورزی ہورہی ہیں۔ ان سیاست دانوں کی وجہ سے قبرستان کی ریزرویشن کی زمین خطرے میں پڑ گئی ہیں اور چھوٹے پلاٹوں کو غیر قانونی طور پر تقسیم کر کے فروخت کیا جا رہا ہے جس کے سبب مقامی باشندوں اور عوام کو لوٹا جارہا ہے اور انہیں نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔اسطرح کا ایک شکایتی مکتوب مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے میونسپل کمشنر، سب رجسٹرار آفیسر کو دیا ہے ۔

یہاں کی عوام کیساتھ دھوکہ دہی ہو رہی ہے، لہٰذا یہاں کے رہائشیوں اور عوام کو دھوکہ میں نہ رکھا جائے ، قبرستان کی زمینوں کی خرید و فروخت میں نہ ہونے پائے۔میونسپل کمشنر سے آصف شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کی معلومات کے لیے اسے مقامی اردو مراٹھی اخبار میں شائع کیا جائے کہ عوام ریزرویشن کی اراضی کو خریدنے سے گریز کریں ۔ اسی طرح آصف شیخ نے کارپوریشن کمشنر کے توسط سے نوٹری آفیسر کو بھی مطلع کیا کہ ایسے پلاٹوں کی خرید و فروخت کا ریکارڈ نہ رکھا جائے،  سب رجسٹرار آفیسر / نوٹری آفیسر کو بھی مطلع کیا جائے اور چونکہ یہ اراضی غیر قانونی طور پر فروخت کی جارہی ہے ، میونسپل انتظامیہ ان نوٹری آفیسران کے خلاف فوری کارروائی کرنا چاہیے اور ان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے۔اس سلسلے میں زمین کی دلالی کرنے اور فروخت کرنے والوں کیخلاف ضلع ایس پی شاہ جی امپ سے ملاقات بھی کی جائے گی ابھیجیت انہیں ایک مکتوب دیکر مطالبہ کیا گیا ہے کہ زمین مافیا کیخلاف جھوپڑپٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی