سرکاری اسکیموں سے عوام کو فائدہ پہنچانے کیلئے جنتادل سیکولر کی مفت آن لائن خدمات کا آغاز، پریس کانفرنس سے مخاطبت
مالیگاؤں (پریس نوٹ) جنتادل سیکولر ہمیشہ سے شہریان کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے عوامی کام کاج کرتے آئی ہے. شہر میں سرکاری اسکیموں کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانے کے لئے ایماندارانہ کوشش کرنے والی جنتادل سیکولر واحد سیاسی پارٹی ہے. فی زمانہ سرکاری اسکیمیں زیادہ تر آن لائن بنیادوں پر شہریان کو دی جا رہی ہیں. شہر کا ایک بڑا طبقہ ان اسکیموں سے یا تو انجان ہے یا معلومات کی کمی کی بناء پر اپنی روزانہ کی کمائی کا ایک بڑا حصہ خرچ کرنے پر مجبور ہوتا ہے. ان حالات کو سمجھتے ہوئے، شہریان کی راحت کے لئے مالیگاؤں شہر میں پہلی بار ایک انقلابی قدم جنتادل سیکولر کی جانب سے اٹھایا جا رہا ہے. جس کے تحت جنتادل سیکولر صدر شانِ ہند نہال احمد کی سرپرستی و سیکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی کی رہنمائی میں جونا آگرہ روڈ پر واقع جنتادل سیکولر رابطہ آفس پر 17 جنوری 2023 بروز منگل سے، صبح گیارہ بجے سے شام چھ بجے تک روزانہ (اتوار تعطیل)، ایک ایسا سینٹر شروع کیا جا رہا ہے جس میں تمام سرکاری اسکیموں کے تعلق سے شہریان کی مکمل رہنمائی کی جائے گی. شہر مالیگاؤں میں یہ پہلا ایسا سینٹر ہوگا جہاں سے شہریان روزانہ کی بنیاد پر استفادہ حاصل کر سکیں گے. درج ذیل کام شہریان کے لئے مفت میں کئے جائیں گے. ان پر آنے والے والا سرکاری خرچ جنتادل سیکولر کے ذمہ داران برداشت کریں گے، جو اپنے آپ میں شہر کے لئے مثالی قدم ہوگا.
> شہریان ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کروا سکیں گے. ناموں کی درستگی کی جا سکے گی. ووٹر لسٹ کے پتے تبدیل کئے جا سکیں گے. حتی کہ ووٹر لسٹ کے تمام کام کئے جائے گے.
> پین کارڈ مفت میں بنا کر دیئے جائیں گے. ساتھ ہی ہین کارڈ میں درستی بھی کی جائے گی.
> آدھار کارڈ کو موبائل سے لنک کرنے کا کام کیا جائے گا. واضح رہے کہ اب زیادہ تر سرکاری کاموں میں آدھار کارڈ موبائل سے لنک ہونا ضروری ہے.
> آیوشمان کارڈ بنا کر دیئے جائیں گے. جن لوگوں کے نام آیوشمان کارڈ کی یادی میں نہیں ہوں گے ان کو آبھا کارڈ بنا کر دیا جائے گا تا کہ مستقبل میں ایسے مریضوں کو سرکاری سہولیات ملنے میں آسانی ہو. ساتھ ہی مفت میں میڈیکل کارڈ بنانے کی سہولت بھی دی جائے گی.
> جیوَن دائی یوجنا کے تحت مریضوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے مکمل رہنمائی کی جائے گی.
> مختلف سرکاری بینکوں میں مفت میں زیرو بینلس اکاؤنٹ اور جَن دھن اکاؤنٹ کھول کر دیئے جائیں گے.
> دیگر بینکوں میں بھی زیرو بیلنس پر سیونگ اکاؤنٹ کھول کرنے دینے کی خدمات انجام دی جائے گی.
> شہر میں ٹھیلہ گاڑی پر چھوٹا موٹا کاروبار کرنے والوں کے لئے سرکار کی طرف سے "اسٹریٹ وینڈر لون" کے نام سے دس ہزار کا قرض دیا جاتا ہے، اس کا عریضہ مفت میں کیا جائے گا اور انہیں قرض دلانے کے لئے مکمل رہنمائی کی جائے گی. اس کے فوائد کیا ہیں یہ تفصیل بھی بتائی جائے گی.
> معذور افراد کے وظیفے کا عریضہ کر کے ان کو وظیفہ دلوانے میں رہنمائی کی جائے گی.
> مزدور کارڈ (ای شرَم کارڈ) مفت میں بنا کر دیا جائے گا. جس سے مزدوروں کو سرکاری اسکیموں سے فائدہ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی. پی ایم آواس یوجنا کا فائدہ حاصل کرنے کے لئے مزدور کارڈ کافی اہمیت رکھتا ہے. پاورلوم مزدوروں کو اس کارڈ سے انفرادی شناخت ملے گی.
> پی ایم آواس یوجنا کی مکمل رہنمائی مفت میں کی جائے گی.
>> شہریان مالیگاؤں کو ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم آگے بڑھانے کے PhonePay, GooglePay, PayTm جیسے UPI آئی ڈی جگہ پر بنا کر دیئے جائیں گے.
مذکورہ بالا خدمات کو پہلے مرحلے میں ایک ماہ کے لئے جاری کیا جا رہا ہے. ان خدمات کے علاوہ ایسی اسکیمیں جن میں درخواست کے لئے بھی سرکاری فیس لی جاتی ہیں وہ بھی مرحلہ وار جاری کی جائیں گی. اس سینٹر کو جاری کرنے کا جنتادل سیکولر کا مقصد یہ ہے کہ شہریان کو بلا معاوضہ یا سرکاری فیس کے مطابق سرکاری اسکیموں کا فائدہ پہنچے. ملک کے موجودہ حالات میں سرکاری دستاویزات کی جو اہمیت ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس لئے جنتادل سیکولر کا عزم ہے کہ مالیگاؤں شہر کا ہر شخص اپنے کاغذات کو درست رکھے وہ بھی بنا کسی ذہنی اور مالی تکلیف اٹھائے بغیر..... شہریان کا مکمل تعاون و اعتماد حاصل رہا تو مستقبل میں شہریان کو مزید خدمات دینے کا عزم جنتادل سیکولر رکھتی ہے.
جاری کردہ
سہیل احمد عبدالکریم
پروپیگنڈہ سیکریٹری جنتادل سیکولر ، مالیگاؤں


ایک تبصرہ شائع کریں