۳ فروری سے چھ روزہ " مالـیگـاؤں فَـیـسـٹـیـول III " کا آغـاز مالیگاؤں کی مصنوعـات اور نئی صلاحیتوں کا فروغ ہمارا مـقصَـد ۔ آصِـف شیخ

 ۳ فروری سے چھ روزہ " مالـیگـاؤں فَـیـسـٹـیـول III " کا آغـاز 

مالیگاؤں کی مصنوعـات اور نئی صلاحیتوں کا فروغ ہمارا مـقصَـد ۔ آصِـف شیخ


مالیگاؤں (پریس ریلیز) ٣ فـروری بروز جُمعہ سے ۸ فروری بروز بدھ تک میڈ اِن مالیگاؤں فیسٹـول کا انعقاد جونا آگـرہ روڈ نئے فاران اسپتال کے سامنے واقع 4  اِیکـڑ کے وسیع میدان میں ان شاءاللہ مُنعقد ہوگا اِن شاء اللہ ۔


مالیگاؤں فیسٹـیول ٹـرسٹ (رجسٹرڈ) کے ذمہ داران کی مشاورتی میٹنگــ کے بعد فیسٹول کے کنوینر آصِـف شیخ رشید نے ایک پریس اعلامیہ جاری کر کے بتایا کہ اس بار 100 اِسٹال مصنوعات اور پروڈکـٹس کی ہوگی اور 50 اِسٹالس پر  مشتمل اسپیشل فُوڈ زون بنایا جائے گا۔ فیسٹول کا مین داخلہ گیـٹ نیشنل گیرج کمپاؤنڈ کے بازو میں طبیلہ والی جگہ بنایا جائے گا جبکہ Exit گیـٹ فاران اسپتـال کے سامنے سکینہ ہال کے پاس سے ہوگا ۔ کلچـرل پروگراموں میں حصہ لینے والے فَن کاروں اور مہمانان کے لئے VIP گیٹ مہاراشـٹر سائزنگــ کے پاس قُبا مسجد کے سامنے بنایا جائے گا ۔ مینـارہ ہوٹل کے سامنے والے میدان میں پارکنگــ کا نظم رہے گا ۔

 آصف شیخ رشید نے بتایا کہ سابقہ کی طرز پر اِس مرتبہ بھی مالیگاؤں میں بنی ہوئی مصنوعـات کے فروغ کو اولیت دی جائے گی ۔فیسٹول کے ذریعے مالیگاؤں کی تہذیب و ثقافـت اور نئی اُبھـرتی ہوئی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے 50×50 کا ڈیجیٹل LED اِسٹیج اور پانچ ہزار نشستوں والا عالیشان آڈیٹـوریـم بنایا جائے گا اور مالیگاؤں کے طلبہ وفن کاروں کے ٹیلنـٹ کو Youtube کے ذریعہ پوری دنیا میں پھیلایا جائے گا ۔


 ٣ فروری سے شروع ہونے والے مالیگاؤں فیسٹول III  کی تیاری کے لئے گراؤنڈ لیولنگــ کا کام شروع ہو چکا ہے ۔ اسٹال ہولڈرس بُکنگـــ اور دیگر معلومات کے لئے مالیگاؤں فیسٹیـول ٹرسٹ کے سکریٹری حافظ اَنیس اَظـہـر 9511767376 سے رابطہ کریں


چھ روزہ کلچـرل پروگراموں میں حمد ،نعت ، لطیفہ ، غـَزل ، ہـَزل ، بیت بازی ، دونفری شارٹ ڈرامے، کوئیـز کمپٹیشن اور ٹیلنٹ شو جیسی ثقافتی سرگرمیوں کے لئے عنقریب اِسکولوں کو سرکیولر روانہ کیا جائے گا ۔ ہیڈ ماسٹرس اور اِنچارج اَساتذہ سے بھی تعاون کی درخواست ہے ۔


بُکنگـــ کیلئے مدنی یونانی و نیچروپیتھی دواخانہ ٹینشن چوکـــ پر رابطہ کریں... حافظ اَنیـس اظہر 9511767376

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی