مہاراشٹر کے مختلف شہروں سے عوام کی شرکت ، مالیگاؤں فیسٹیول کا تاریخ ساز اختتام ، آئندہ سال بھی فیسٹیول کا انعقاد ہوگا
اچھے کاموں کی سراہنا ہونی چاہئے ، ہر جگہ تنقید مناسب نہیں، فیسٹیول کی کامیابی کیلئے مالیگاؤں کی عوام قابل مبارک باد :آصف شیخ
دکانداروں،طلباء ،خواتین سمیت شہریان نے خوشی کا اظہار کر آصف شیخ کو مبارک باد پیش کی
مہاراشٹر کے سپوت پہلوان سکندر شیخ کا مالیگاؤں میں والہانہ استقبال، ایک لاکھ روپے کا چیک تفویض
مالیگاؤں / میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول کے آخری دن بھی لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کرتے ہوئے میڈ ان مالیگاؤں فیسٹیول کی اشیاء اور مالیگاؤں کے ٹائلینٹ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا ۔اس موقع پر آصف شیخ رشید نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے شہریان کو مبارک باد پیش کی کہ انہیں کے تعاون سے فیسٹیول تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارا کام مالیگاؤں کی اشیاء کو فروغ دینا ہے تاکہ روزگار میں اضافہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کی عوام کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر کے دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کرتے ہوئے میڈ ان مالیگاؤں کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ رب العزت کا بیحد احسان مند و شکر گزار ہوں کہ اسکی کی مرضی کے سبب یہ سب کچھ پایہ تکمیل تک پہنچا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اسکول انتظامیہ، اساتذہ، طلباء ،ڈاکٹر ،والنٹیئرس ،الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا، یوٹیوبرس دکانداروں، پولس ڈپارٹمنٹ ، کارپوریشن انتظامیہ ، مالیگاؤں فیسٹیول کمیٹی کے تمام ٹرسٹیان، ذمہ داران اور بالخصوص مالیگاؤں کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اس موقع پر سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے آصف شیخ کہا کہ مالیگاؤں میں کچھ لوگوں نے اس فیسٹیول پر تنقید کی میں ان سے کہتا ہوں کہ تنقید کرنا چاہیے لیکن ہر موقع پر تنقید کرنا مناسب نہیں ہے ۔ہم نے یہ پروگرام مالیگاؤں کی عوام کیلئے منعقد کیا تھا اس لئے کہ مالیگاؤں شہر کی مصنوعـات اور نئی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوسکے ۔
اور مالیگاؤں کی عوام خاص طور پر خواتین اس فیسٹیول سے لطف اندوز ہوسکے ۔طلباء کا ٹائلینٹ عام ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ اچھے کاموں کی سراہنا ہونا چاہئے ۔کیونکہ ہم نے مالیگاؤں فیسٹیول کا انعقاد غیر سیاسی طور پر کیا اس فیسٹیول میں ہم نے کہیں بھی پکاری سیاسی جماعت کا پوسٹر، نشانی کا استعمال نہیں کیا بلکہ مالیگاؤں شہر کے نام سے کئے جانے والے مالیگاؤں فیسٹیول میں ہم نے شہر کی تمام سیاسی پارٹیوں کو مدعو کیا انہیں دعوت نامہ دیا لیکن وہ نہیں آئے اور تنقید کئے لیکن بعض افراد نے اپنے فیملی کے ساتھ فیسٹیول میں شرکت کی میں انہیں بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے مالیگاؤں فیسٹیول میں مفتی اسماعیل، مستقیم ڈگنیٹی ،شان ہند ،اعجاز بیگ ،سنیل گائیکواڑ ،ادوئے ہیرے ،دادا بھسے کو بھی مدعو کیا تھا ۔آصِـف شیخ نے کہا کہ اس فیسٹیول میں تقریبا لاکھوں لوگ آئے اور لطف اندوز ہوکر بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹے یہاں اگر کسی وجہ سے کسی بھی شخص کا دل دکھا ہوگا تو میں معذرت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس سے بڑے پیمانے پر مالیگاؤں فیسٹیول کا انعقاد ہوگا ۔
یہاں آصف شیخ ،طاہرہ شیخ رشید و دیگر مہمانوں کے ہاتھوں جہاں طلباء، اساتذہ کا استقبال کیا گیا وہیں کولہا پور سے تشریف لائے مہاراشٹر کیسری پہلوان سکندر شیخ سمیت انکے استاد، پنجاب کے پہلوان سمیت دیگر پہلوانوں کا آواز اعزاز کیا گیا ۔مالیگاؤں فیسٹیول کمیٹی کی جانب سے مالیگاؤں کے پہلوانوں اور ہندو مسلم ایکتا سنگھ کی موجودگی میں پہلوان سکندر شیخ کو ایک لاکھ روپے کا چیک آصف شیخ کے ہاتھوں تفویض کیا گیا ۔یہاں سکندر شیخ نے مالیگاؤں فیسٹیول کمیٹی و عوام کا شکریہ ادا کیا اور خواتین کو بھی مبارک باد پیش کی ۔
دوسری جانب سیل زون اور فوڈ زون سمیت فن زون میں بھی دوپہر بارہ بجے سے ہی عوام بالخصوص خواتین کی کثیر تعداد حاضر رہی ۔آج آخری دن ہونے پر دکانداروں نے خوشی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے مالیگاؤں فیسٹیول میں امید سے زیادہ کا بزنس کیا ۔آئندہ سال بھی فیسٹیول کا انعقاد ہو ہمیں یہی توقع ہے ۔انہوں نے آصف شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا ۔وہیں طلباء، خواتین اور عوام نے کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر مالیگاؤں فیسٹیول کمیٹی کے ذمہ داران اور آصف شیخ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور فیسٹیول سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔
ادھر آڈیٹوریم میں جاری ثقافتی پروگرام بھی اپنی نوعیت کا منفرد و تاریخ ساز پروگرام رہا ۔جہاں طلباء نے قرات، نعت، حمد ، تقریر ،ہزل ، ڈرامہ ، لطیفہ ،کوئز ،ون منٹ شو، کیوب شو ،میمکری ،مونو ڈرامہ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جسے سامعین نے بڑے ہی جوش و خروش سے قبول کیا اور خوب داد و تحسین پیش کی ۔
مالیگاؤں فیسٹیول میں آصف شیخ رشید، طاہرہ شیخ رشید، سابق میئر شیخ رشید ،خانوادہ شیخ رشید سمیت فیسٹیول انتظامیہ اور رضا کاروں نے دل و جان سے محنت کر فیسٹیول کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔ان میں مالیگاؤں فیسٹیول 3 کمیٹی کے ذمہ داران میں اسلم انصاری، شکیل بیگ،انیس اظہر ، ایڈووکیٹ ہدایت اللہ ،اشفاق ایوبی سر،جنید عالم ،ناظم سر،ندیم سر ،جاوید بیگ، نوید خطیب، جاوید انیس، عبدالمطلب، عتیق بیٹری والا، عمران چمڑے والا،نوید ٹیلر، اجو لہسن والا، ندیم پھنی والا، غازی مظفر خان، احسان شیخ، خالد حاجی،ملک شیخ ،رضوان شیخ شارق شیخ عمران شیخ رشید، ریاض علی، شفیق باکسر، فاروق قریشی، ببلو قریشی، رئیس کھاٹک، کامران شیخ ،اظہر شیخ، نعیم مرزا، عادل پٹھان، عارف ٹیلر، عبداللہ موذن سمیت سیکڑوں رضا کاروں و دیگر ذمہ داران نے اپنی خدمات پیش کیں ۔نظامت کے فرائض عبدالحلیم صدیقی، ہاشم سر،،شکیل بیگ ،جنید عالم ،عارف بیگ سر، عتیق قریشی، انیس اظہر، مبارک سر، اشفاق ایوبی سر نے انجام دیا ۔


ایک تبصرہ شائع کریں