مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے چل بسیں ،صبح دس بجے شیواجی نگر میں آخری رسومات ادا کی جائے گی
مالیگاؤں / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے مختصر سی علالت کے بعد ناسک کے سہیادری اسپتال میں چل بسیں ۔سپنا ٹھاکرے بلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں ۔جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا کہ مصداق دو کیمو تھراپی کے باوجود انکی طبیعت میں سدھار نہیں اسکا اور رفتہ رفتہ انکے دونوں گردے فیل ہوگئے ۔انہیں برین ہیمبریج کا شدید دورہ بھی پڑا ۔مرض کے اوائل میں انہیں ناسک کے لوٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے طبیعت میں سدھار نہ ہونے سے انہیں ناسک کے سہیادری اسپتال منتقل کیا گیا اور گزشتہ جمعرات کو انکی طبیعت زیادہ نازک ہوگئی ۔تب سے وہ وینٹی لیٹر پر تھیں اور آج پیر کی شب 10 بجکر پچاس منٹ پر یہ خبر آئی کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے چل بسیں ۔اس ضمن میں نائب کمشنر سچن مہالے ،ہیلتھ ورکر امجد یوسف سر نے بھی انکی موت کی تصدیق کی ۔
سچن مہالے نے بتایا کہ منگل کو صبح دس بجے انکے مکان گائتری نگر انکم ٹیکس آفس کے پاس کیمپ سے کے شیواجی نگر شمشان بھومی میں انکی آخری رسومات ادا کی جائے گی ۔خیال رہے کہ ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے کورونا کے ایام بلا خوف و خطر اپنی طبی خدمات جاری رکھیں اور بہتر ڈھنگ سے مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کے ذریعے انتظامی امور کی انجام دہی کی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں