ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کو غنیمت جان کر عبادت کا اہتمام کریں۔ عیدالفطر کی نماز عیدگاہوں پر ہی ادا کریں۔ کل جماعتی تنظیم کی اہلیانِ شہر سے اپیل

 ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کو غنیمت جان کر عبادت کا اہتمام کریں۔

عیدالفطر کی نماز عیدگاہوں پر ہی ادا کریں۔

کل جماعتی تنظیم کی اہلیانِ شہر سے اپیل

فائل فوٹو 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) گذشتہ شب کل جماعتی تنظیم کے فاؤنڈر ممبران محمد فیروز اعظمی اور مولانا شکیل احمد فیضی صاحبان نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام حضرات کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ جاری ہے اور ماہ صیام کے چند ایام رہ گئے ہیں ان کو غنیمت جانتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت کا اہتمام کریں اور شاپنگ وغیرہ میں اپنے وقت کو ضائع نہ کریں۔ اور ہوٹلوں ودیگر جگہوں پر بیٹھ کر رمضان المبارک کے قیمتی اوقات کو برباد نہ کریں۔ 

اسی طرح اہلیان شہر عیدالفطر کی نماز عید گاہ میں ادا کرنے کی صورت میں مسلمانوں کی اجتماعی شان وشوکت اور آپسی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ ہوتا ہے۔

 اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ آپ عیدین کی نماز ہمیشہ عید گاہ پر ہی ادا کرتے تھے۔ صرف ایک مرتبہ بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے مسجد ہی میں ادا کی۔ ہم اور آپ کوئی سخت مجبوری کے تحت ہی مسجد میں عیدین کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔جیسا کہ گذشتہ لاک ڈاؤن کے سبب ہم نے ادا کی تھی۔

پس سنت رسول یہ ہے کہ عید کی نماز عید گاہوں میں ہی ادا کریں اور بلا خوف وخطر عید گاہ پر نماز ادا کریں۔ نیزنماز عید کی ادائیگی کیلئے ایک راستے سے جائیں اور دوسرے راستے سے واپس آئیں۔ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔ اپنی ذات سے کسی کو تکلیف نہ دیں،اور اپنے عمل وکردار سے کسی کے لئے تکلیف واذیت کا باعث ہرگز نہ بنیں۔ صبر و تحمل اور امن و امان کے ساتھ تہوار بنائیں۔ نوجوانوں سے گذارش ہے کہ چوک چوہراوں اور ہائے وے پر بے جامٹر گشتی نہ کریں بائک کی کرتب بازی کرنا اور اس کے علاوہ اپنے کسی بھی عمل سے شہر کے امن وامان کو نقصان پہنچا نے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔

اسلامی تہوار کے اس عظیم موقع پر اسلامی شعائر کی پاسداری کرتے ہوئے شہر مالیگاؤں اور ملک عزیز کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسلمانوں کی جان مال،عزت وآبرو کی حفاظت کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

 اس طرح کی اپیل وگذارش کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں کی جانب سے کی گئی ہے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی