بوس نے بتایا جوش، عمران پرتاپ گڑھی سے دہلی میں با مقصد ملاقات 2 جون کو عمران پرتاپ گڑھی کی آمد طئے ۔کرناٹک کے بعد اب مالیگاؤں میں بجے گا ڈنکا۔

 بوس نے بتایا جوش، عمران پرتاپ گڑھی سے دہلی میں با مقصد ملاقات 

2 جون کو عمران پرتاپ گڑھی کی آمد طئے ۔کرناٹک کے بعد اب مالیگاؤں میں بجے گا ڈنکا۔ 

مالیگاؤں(پریس ریلیز ) جہاں ایک طرف ملک بھر سمیت مالیگاؤں میں بھی کرناٹک جیت کا جشن منایا گیا۔ وہیں لوگوں میں یہ چرچا رہی کہ کانگریس صدر اعجاز بیگ نظر نہیں آرہے ہیں۔ لیکن اعجاز بیگ اس جیت کی خوشی میں مزید اضافہ کرنے کے لئے دہلی گئے ہوئے تھے۔ جہاں موصوف نے مہاراشٹر راجیہ سبھا ممبر اور مشہور شاعر عمران پرتاپگڈھی سے با مقصد ملاقات کرتے ہوئے  یہ بات رکھی کہ سفر حج کے لئے اوجھر سے ہوائی جہاز سفر شروع کرایا جائے۔ ہر سال لاکھوں لوگ حج کے لئے جاتے ہیں خاص طور سے مالیگاؤں و اطراف کے افراد کو اس کے لئے ممبئی جانا پڑتا ہے جس میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔ لہذا اوجھر سے سفر شروع ہوجائے تو آسانی ہوسکتی ہے۔ اسی طرح اس سال حج کا کوٹا بھی کم کردیا گیا ہے اس تعلق سے بھی پیش رفت ہونی چاہیے ۔

ان تمام مسائل کے علاوہ کانگریس صدر اعجاز بیگ نے بنکروں کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے بنکروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی گذارش کی۔

مقامی صدر کی دہلی جاکر عمران پرتاپگڈھی سے ملاقات کو مالیگاؤں کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی مانا جارہا ہے۔ کیونکہ اعجاز بیگ نے نہ صرف ملاقات کی بلکہ عمران پرتاپگڈھی سے مالیگاؤں آنے کے لئے 2 جون کی تاریخ محفوظ کرلی ہے۔

  2 جون کو مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کی جانب سے زبردست ،ہنگامی و با مقصد جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہر کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وہیں عوام دشمن، دوغلی سیاست کرنے والوں کے چہروں سے عیاری و مکاری کا نقاب کھینچ پھینکا جائے گا۔ اس جلسے میں کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر و مشہور شاعر عمران پرتاپگڈھی مقرر خاص کے طور پر شرکت فرمائیں گے۔ شہر کے بنکر حضرات سے خصوصی ملاقات کی جائے گی۔ دہلی تشریف لے گئے وفد میں ناصر خان نذیر خان پربھاری مدھیہ پردیس، سابق کارپوریٹر فاروق فیض اللہ و دیگر شامل ہیں۔ ایسی پریس نوٹ کانگریس ترجمان عمران راشد نے جاری کی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی