رام سیتو پل پر غیرقانونی کار پارکنگ پر قلعہ پولیس کی کارروائی

 رام سیتو پل پر غیرقانونی کار پارکنگ پر قلعہ پولیس کی کارروائی 

مالیگاؤں (نامہ نگار) شہر مالیگاؤں کا ٹریفک نظام ہمیشہ سے ہی درہم برہم رہا ہیں۔ تقریبا 7 لاکھ سے زائد آبادی رکھنے والے اس شہر میں کچھ علاقوں میں ٹریفک سگنل ہے وہ بھی مالیگاؤں آؤٹر حلقہ میں نصب کئے گئے ہیں۔ یہاں کے ٹریفک مسائل کی ذمہ دار کارپوریشن انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام بھی ہے جو بڑے پیمانے پر غیر تجاویز سے راستے کو تنگ کرتے جارہے ہیں۔ جس سے شہر کے بیشتر علاقوں میں اور اہم شاہراہوں پر مسلسل ٹریفک جام لگا جاتا ہے۔ جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس تعلق سے قلعہ پولیس اسٹیشن کے نئے پی آئی گوتم تائدے نے گزشتہ دنوں اپنے عہدے کا جائزہ لیتے ہی غیرقانونی کار پارکنگ کرنے والوں پر کارروائی شروع کردی ہیں۔ انہوں نے نمائندے کو بتایا کہ رام سیتو پل باہر سے آنے افراد غیرقانونی طور پر کار پارکنگ کردیتے ہیں جس کے سبب راہگیروں اور اسکولی طلباء کو آنے جانے میں کافی دشواریاں ہوتی ہے۔ اور اس غیرقانونی پارکنگ کی وجہ سے یہاں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہتا ہیں اور حادثات کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک یہ نظام درست نہیں ہوجاتا اسطرح سے کارروائی کی جائے گی۔ 

وہیں اس سلسلے میں سماجی کارکن رام داس بورسے نے بتایا کہ غیرقانونی تجاویز سے شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ اور اس کی ذمہ دار کہیں نہ کہیں کارپوریشن انتظامیہ بھی ہے کیونکہ تقریبا کارپوریشن کے قیام کو 23 برس ہوگئے ہیں لیکن شہر میں اب تک پارکنگ زون نہیں بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی غیرقانونی تجاویز کو ہٹانے کے لیے آتی کرمن محکمہ جاتا ہے انہیں کسی نہ کسی لیڈران کا فون آجاتا ہے۔ شہر کے سیاسی لیڈران پولیس انتظامیہ اور کارپوریشن کو کام کرنے دشواریاں پیش آتی ہیں۔ انہوں نے کارپوریشن انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد مالیگاؤں میں پارکنگ زون بنایا جائے تاکہ شہریان اور خاص طور پر دوسرے شہروں سے آنے والے لوگوں کو پریشانی و مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ شہر کے سرکردہ افراد نے اس کاروائی کی سرہانہ کی اور یہ مطالبہ کیا کہ شہر کے دیگر پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں بھی اس طرح کی کارروائی ہونا چاہئے تاکہ شہر کا ٹریفک نظام کچھ حد تک درست ہوجائے۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی