عیدالاضحیٰ کے تہوار پر کارپوریشن سلاٹر ہاؤس صاف صفاںٔی پانی اور عید گاہ کے راستے کی درستی کا بہتر انتظام کرے: مستقیم ڈگنیٹی

 عیدالاضحیٰ کے تہوار پر کارپوریشن سلاٹر ہاؤس صاف صفاںٔی پانی اور عید گاہ کے راستے کی درستی کا بہتر انتظام کرے: مستقیم ڈگنیٹی


مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج بروز سنیچر کی دوپہر جنتادل سیکولر وفد نے مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی سے سرکاری بنگلے پر ملاقات کی اور مسلمانوں کے ملی فریضہ عید قرباں کے موقع پر مالیگاؤں شہر میں پانی سلاٹر ہاؤس سمیت صاف صفاںٔی کا بہترین انتظام کیا جائے. 


اسی کے ساتھ ساتھ آگرہ روڈ پر جاری راستے کے کام کی وجہ سے عیدگاہ تک پہنچنے کے لئے ہونے والی دشواری کو فوری طور پر دور کیا جائے اور عید گاہ کا راستہ درست کیا جائے مستقیم ڈگنیٹی نے ماضی میں بقرعید کے موقع پر ہوئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صاف صفاںٔی میں کوتاہی کی طرف توجہ مبذول کرائی اور جہاں صاف صفاںٔی اچھی کی ہوی تھی اسکی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ بقرعید کا تہوار بارش کے موسم میں ہونے کی وجہ سے صاف صفاںٔی پر مزید توجہ کی ضرورت ہے. 


مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ماضی سے بہتر انتظام کرنے کی کوشش کی جائے گی جنتادل سیکولر کے اس وفد میں مستقیم ڈگنیٹی کے ہمراہ محمد اسماعیل رحمانی، محمد مسلم ڈھانڈھے پہلوان ، عارف حسین پاپا فیضان رجو ، ابواللیث انصاری ودیگر موجود تھے

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی