کمشنر کی بے عزتی کرنے والی شیوسینا اور ایم آئی ایم پر کمشنر کی مہربانی، یا ملی بھگت، ان پر مقدمات نہیں ہم پولیس کیس بنانے و جیل جانے کو تیار ہیں لیکن شہر کو برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتے مالیگاؤں میونسپل کمشنر کو مالیگاؤں میں رہنا ہے تو شہر کے مفاد میں کام کرنا ہو گا، قلعہ پولس اسٹیشن میں حاضری کے بعد آصف شیخ کا بیان

 کمشنر کی بے عزتی کرنے والی شیوسینا اور ایم آئی ایم پر کمشنر کی مہربانی، یا ملی بھگت، ان پر مقدمات نہیں 

ہم پولیس کیس بنانے و جیل جانے کو تیار ہیں لیکن شہر کو برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتے 

مالیگاؤں میونسپل کمشنر کو مالیگاؤں میں رہنا ہے تو شہر کے مفاد میں کام کرنا ہو گا، قلعہ پولس اسٹیشن میں حاضری کے بعد آصف شیخ کا بیان 


مالیگاؤں (نامہ نگار)  کارپوریشن کمشنر معاملہ میں قلعہ پولس اسٹیشن میں آصف شیخ کیخلاف درج مقدمہ کی روشنی میں آج آصف شیخ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ قلعہ پولس اسٹیشن میں حاضری لگائی ۔یہاں موصوف نے پولس کی جانب سے کی جانے والی درکار قانونی کارروائی میں تعاون پیش کیا اور ضابطہ کے تحت کارروائی مکمل کرلینے کے بعد قلعہ پولس اسٹیشن کے باہر آصف شیخ نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر ہمارا ذاتی دشمن تھوڑی ہے لیکن دشمنی اس بات کو لیکر ہے کہ وہ مالیگاؤں شہر کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کررہا ہے اور نہ ہی شہریان کی کوئی فکر نہیں کررہا ہے بلکہ عوام کو لوٹ رہا ہے ۔

مالیگاؤں کارپوریشن میں مسلم نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے خلاف اپنی من مانی و تانا شاہی کررہا ہے ۔اتی کرمن نہیں نکالا جارہا ہے، گٹروں و نالوں کی صفائی نہیں کی جارہی ہیں، کچرا وقت پر نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مچھروں کی افزائش کے خاتمہ کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی ہیں ۔نلوں میں پانی وقت پر سپلائی نہیں کیا جارہا ہے ۔رمضان عید اور اسکے بعد بھی کارپوریشن کمشنر کا سوتیلہ سلوک شہریان مالیگاؤں کیساتھ جاری ہے اور اوپر سے کمشنر سیاسی پشت پناہی میں دادا گیری کررہے ہیں ۔اپنی مرضی سے کروڑوں روپے کے ٹینڈر نکالے جارہے ہیں قانونی شرائط و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر غیر قانونی طور پر ٹھیکہ داروں اور سیاسی آقاؤں کے ساتھ سازش کر کے کروڑوں روپے کمانے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔مالیگاؤں کارپوریشن کو لوٹ لیا جارہا ہے ۔دس فیصد کمیشن خوری جاری ہے، کارپوریشن کے بھنگار کو بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے فروخت کردیا جارہا ہے اور روپیہ کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں جمع بھی نہیں کیا جارہا ہے ۔انڈر گراؤنڈ گٹر کیلئے پانچ سو کروڑ روپے کے ٹینڈر میں بھی بڑے پیمانے پر کروڑوں کی بدعنوانی کی سازش کی جارہی ہیں ۔سو کروڑ کے کاموں میں بھی دس فیصد سے زائد رقم پر ٹھیکہ دیا گیا ۔کچھڑی معاملہ میں بھی رشوت کا بازار گرم ہے ۔ان تمام حالات میں صرف شہر کا اور شہریان کا نقصان ہے ۔

آج کمشنر شہر کو لوٹ کر چلا جائے گا تو کل عوام کو ٹیکس بڑھا کر دینا ہوگا، کارپوریشن کیساتھ عوام پر ٹیکس کا بوجھ بڑھے گا ۔کچھ سیاسی لیڈران کمشنر کی دلالی کر اپنا جیب بھر رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ان ہی سب وجوہات کی بنا پر میں نے کمشنر کے خلاف جمہوری طرز پر احتجاج درج کیا جو قانون کے دائرے میں آتا ہے لیکن سیاسی دباؤ کی بنا پر کارپوریشن نے مجھ پر مقدمہ درج کروایا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ان مقدمات و جیل جانے سے میں نہیں ڈرتا ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اسی کمشنر پر مجلس اتحاد المسلمین کے لوگوں نے گٹر کا گندہ پانی اور گرم چائے پھینکا تھا تب ان پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا، اسی طرح پر کارپوریشن کی بھاگ آفس نمبر ایک موسم پل پر شیوسینا شندے گروپ نے ہنگامہ آرائی کی توڑ پھوڑ کی ان پر بھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا لیکن آج شیخ آصف پر مقدمہ درج کیا گیا اور اس کیلئے پانچ دن سے پلاننگ کی گئی ۔آصف شیخ نے کہا کہ شیو سینا اور مجلس اتحاد المسلمین کو چھوٹ دیکر این سی پی کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہیں لیکن یہ سب برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ہم جیل جانے کو تیار ہیں لیکن شہر کو برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتے ۔آصف شیخ نے اس موقع پر سیاسی دلالوں کو جم کر کھری کھری سنائی اور شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ کارپوریشن کو لوٹنے والے کمشنر کے خلاف لڑتے رہیں گے تاکہ شہریان کو کارپوریشن سے روزگار و بنیادی سہولیات مسلسل فراہم ہوسکے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی