مشن کارپوریشن میگا بھرتی کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس سے جاب گائیڈنس کا آغاز آصف شیخ کی سرپرستی میں پہلے ہی دن سو سے زائد تعلیم یافتہ نوجوانوں نے فارم بھرا

 مشن کارپوریشن میگا بھرتی کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس سے جاب گائیڈنس کا آغاز

آصف شیخ کی سرپرستی میں پہلے ہی دن سو سے زائد تعلیم یافتہ نوجوانوں نے فارم بھرا

مالیگاؤں (نامہ نگار) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 680 آسامیوں پر بھرتی کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی نے آصف شیخ کی سرپرستی میں مشن کارپوریشن میگا بھرتی کے تحت آج سے جاب گائیڈنس کا آغاز کرتے ہوئے سو سے زائد تعلیم یافتہ نوجوانوں کا فارم بھرا ۔شہر کے مسلم نوجوانوں کے ساتھ اقلیتی طبقہ کو کارپوریشن میں روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے آصف شیخ نے خالی آسامیوں پر بھرتی کی مہم میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے این سی پی بھون پر ایک آفس کا افتتاح کرتے ہوئے جاب گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا ۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ مالیگاؤں شہر کے نوجوان اپنے ہی شہر کی کارپوریشن میں ملازمت حاصل کریں ۔کارپوریشن کمشنر کیلئے نیت اور کچھ سیاسی دلالوں کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مالیگاؤں شہر کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی اور اس کیلئے کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی و کچھ سیاسی لیڈران کی نیت صاف نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ابھی نہیں بھرتی کی گئی تو آئندہ پچاس سال تک مالیگاؤں شہر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو یہ موقع نہیں مل سکے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر کے نوجوان زیادہ سے زیادہ تعداد میں فارم بھریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم ابتدائی طور پر یہ فارم بھر رہے ہیں تاکہ ہمارے نوجوان تیار رہیں جیسے ہی مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوگا ہم اسی دن سب فارم ایک ساتھ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں جمع کریں گے ۔

اس ضمن میں آصف شیخ نے کہا کہ ہماری پر ممکن کوشش و رہنمائی رہے گی کہ شہر کے نوجوان کارپوریشن میں ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔اج شروع ہوئے جاب رجسٹریشن میں کچھ معذور افراد نے بھی فارم بھرا ۔اس ضمن میں آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے کسی بھی شخص یا آفیسر و لیڈران سے روپے کا لین دین نہ کریں اور اگر کوئی اس نوکر بھرتی کیلئے روپے پیسے کا مطالبہ کرتا ہے تو اسکی شکایت ہمیں کریں ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی