۲۲؍ جولائی کو مومن کانفرنس کے زیر اہتمام اساتذہ کا تعلیمی سیمینار
’’بدلتا ہوا تعلیمی منظر نامہ‘‘ عنوان پر ابوظہبی کے ماہر تعلیم ابو صالح ندوی کا خصوصی لیکچر
مالیگاؤں (پریس کانفرنس) آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں کی تعلیمی کمیٹی کے زیر اہتمام ۲۲؍ جولائی سنیچر کو صبح ساڑھے دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اُردو گھر میں اساتذہ کیلئے ایک اہم تعلیمی سیمینار منعقد ہوگا، جس میں ابو ظہبی میں مقیم مقامی باشندے اور ماہر تعلیم ابو صالح انیس لقمان ندوی ’’عصر حاضر میں بدلتا ہوا تعلیمی منظر نامہ اور مواقع‘‘ جیسے جدید عنوان پر خطاب فرمائیں گے ۔ واضح رہے کہ انیس لقمان ندوی گذشتہ ۲۵؍ سالوں سے UAE کے مختلف تعلیمی اداروں میں بطور پرنسپل خدمات انجام دینے کے بعد عرب امارات کی نصابی تحقیقی کمیٹی کے ریسرچ ہیڈ بھی ہیں ۔
تعلیمی شعبے میں عالمی سطح پر برپا ہونے والے تعلیمی انقلابات ، ڈیجیٹل تعلیم اور طلبہ کی تربیت کے حوالے سے اساتذہ کو اہم معلومات دینے کے مقصد سے مالیگاؤں کے اساتذہ کیلئے یہ پروگرام بطورخاص منعقد کیا گیا ہے ۔ مومن کانفرنس کے سکریٹری علیم فیضی نے بتایا کہ سبھی ہائی اسکولوں کو سرکیولر روانہ کیا جارہا ہے ۔ اساتذہ کے نام کا رجسٹریشن فارم بھی جاری کیا گیا ہے ۔ ہر اسکول سے کم از کم دو ، پانچ یا دس نمائندہ اساتذہ شرکت کیلئے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ بے روزگار اساتذہ ، ڈی ایڈ بی ایڈ کے طلبہ کیلئے Google رجسٹریشن بھی جاری ہے ۔ پروگرام کی صدارت جمیل احمد کرانتی فرمائیں گے ۔ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے گٹ شکشن ادھیکاری شبانہ شیخ ( کوپر گاؤں) کو مدعو کیا گیا ہے ۔
اُردو گھر میں نشستیں محدود ہیں اس لئے ۲۰؍ جولائی تک رجسٹریشن لازمی ہے اسی بنیاد پر اساتذہ کے سرٹیفکیٹ بھی تیار کئے جائیں گے ۔
رجسٹریشن کیلئے اساتذہ اپنا نام اور اسکول کانام لکھ کر عبدالحلیم صدیقی کو 9823896688 نمبر پر WhatsApp کریں ۔



ایک تبصرہ شائع کریں