کلکتہ بجلی کمپنی کی شکایت کے ساتھ جنتادل سیکولر لیڈر مستقیم ڈگنیٹی کی مہاوترن کے اسسٹنٹ چیف انجینئر اور نوڈل افیسر سے ملاقات و

 کلکتہ بجلی کمپنی کی شکایت کے ساتھ جنتادل سیکولر لیڈر مستقیم ڈگنیٹی کی مہاوترن کے اسسٹنٹ چیف انجینئر اور نوڈل افیسر سے ملاقات و استقبال


مالیگاؤں (پریس ریلیز) کلکتہ بجلی سپلائی کمپنی کی زیادتی دن بدن بڑھتی جارہی ہے، عام شکایت مسلسل جنتادل سیکولر عوامی رابطہ آفس سے آ رہی ہے، شہریان کی شکایت پر حل نکالتے ہوئے مسئلہ کو جنتادل سیکولر لیڈران حل بھی کر رہے ہیں. 

وہی دوسری جانب پرائیویٹ بجلی کمپنی کے آفیسران اپنے کام کاج کے طریقے میں کوئی سدھار لانے کیلئے تیار نہیں ہے. اسی طرح کی مختلف شکایت لے کر جنتادل سیکولر جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی مہاوترن کے اعلیٰ افسران اسسٹنٹ چیف انجینئر جگدیش انکے اور نوڈل افیسر کھیسر وارڈکر سے ملاقات کرکے ساری تفصیل دیا. دونوں آفیسر مذکورہ عہدے پر نئے تقرر ہوئے ہیں، مستقیم ڈگنٹی اور بجلی مسائل پر ہمہ وقت متحرک رہنے والے مولانا زاہد ندوی نے دونوں آفیسران کا استقبال کرتے ہوئے بجلی مسائل کو حل کرنے کیلئے مشوروں سے بھی نوازا، شہر بھر میں مہاوترن کے وقت 4 ڈویژن ہوا کرتے تھے، جو کہ اب پرائیویٹ بجلی کمپنی نے 2 ڈویژن کردئے. 2 ڈویژن شہر کیلئے ناکافی ہے مستقیم ڈگنیٹی نے ڈویژن بڑھانے کا مشورہ دیا تاکہ بجلی گراہکوں کو سہولت ہوسکے اسی کے ساتھ مزید کہا کہ پرائیویٹ بجلی کمپنی اور مہاوترن آفیسران کی مشترکہ میٹنگ کا انعقاد ہمارے ساتھ کیا جائے جس سے مسائل کا حل نکالا جا سکے، اسسٹنٹ چیف انجینئر صاحب نے یقین دلایا کہ جلد ہی شہریان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مضبوط لائحہ عمل طئے کیا جائے گا اور پرائیویٹ بجلی کمپنی کے ذمہ داران کے ہمراہ آپ لوگوں کی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا. اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی، مولانا زاہد ندوی، خلیل موٹو، محی الدین (مویا)، عرفان احمد، رضوان احمد، محمد شریف، عبدالغفار، عبدالرحمٰن انصاری وغیرہ موجود تھے.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی