آصف شیخ کی گلزار اعظمی کے فرزندان سے ملاقات و اظہارِ تعزیت دفتر جمیعت میں گلزار اعظمی کی کرسی خالی پاکر دل پر وحشت طاری ہوئی

 آصف شیخ کی گلزار اعظمی کے فرزندان سے ملاقات و اظہارِ تعزیت

دفتر جمیعت میں گلزار اعظمی کی کرسی خالی پاکر دل پر وحشت طاری ہوئی


ممبئی 22 اگست (پریس ریلیز) جمیعت علماء ہند کی قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی مرحوم کے سانحہ ارتحال پر اظہارِ تعزیت کیلئے مالیگاؤں کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے آج دوپــہــــر 12 بجے بھنڈی بازار علاقے میں واقع گلزار اعظمی کے مکان پہنچ کر مرحوم کے فرزندان انوار اعظمی اور مختار اعظمی صاحبان سے مل کر اظہارِ تعزیت کیا اور انہیں تسلی دینے ہوئے کہا کہ یہ صرف آپ کے خاندان کا نہیں بلکہ پوری ملّت کا نقصان عظیم ہے - گلزار اعظمی صاحب مالیگاؤں بم بلاسٹ کے بے قصور محروسین کیلئے جس عزم و حوصلہ کے ساتھ قانونی جدوجہــــد کی وہ ہم سب کیلئے ایک سبق ہے کہ حالات کتنے بھی مشکل ہوں ہم کو ہمت نہیں ہارنا چاہیے - 


آصف شیخ رشید نے دفتر جمیعت علماء پہنچ کر مولانا حلیم اللّہ قاسمی (جنرل سکریٹری) حافظ سعود (صدر جمیعت مہاراشٹر) مفتی محمد یوسف، حافظ عارف اور دیگر افراد سے ملاقات کرکے بھی اظہارِ تعزیت کیا یقین دہانی کرائی کہ جس طرح گلزار اعظمی کے حکم پر ہم یہاں آکر ملّی کاموں میں ہاتھ بٹاتے تھے اسی طرح آئندہ بھی جب کبھی آپ لوگوں کی طرف سے آواز دی جائیگی ہم اہل مالیگاؤں جمیعت کے ملّی کام میں شامل رہینگے- بہرحال  آج جب مالیگاؤں کا وفد دفتر جمیعت پر حاضر ہوا تو دفتر میں کافی ذمہ داران کی موجودگی کے باوجود گلزار اعظمی کی کرسی خالی پڑی تھی اور کسی مہمان کی آمد پر گلزار اعظمی کا جو وطیرہ خاص تھا جو انداز استقبال تھا وہ معدوم تھا اور ایک سناٹے کا ماحول چھایا ہوا تھا.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی