اسرائیل کی فلسطین اور غزہ پرکھلی ہوئی دہشت گردی کی مذمت
کل جماعتی تنظیم امن وامان کے ساتھ دعاءکی اپیل کرتی ہے۔
مالیگاؤں (پریس ریلیز) گذشتہ17، اکتوبر 2023 کی شب بعد نماز مغرب جمعیت اہل حدیث کے دفتر گولڈن نگر مالیگاوں میں کل جماعتی تنظیم کے فاونڈر ممبر جناب فیروز اعظمی صاحب کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں دس روز سے زائد فلسطین اور غزہ پر اسرائیل کی جارحانہ بمباری اور وحشیانہ اورد ہشت گردانہ حملے کی کل جماعتی تنظیم نے مذمت کی۔
اس میٹنگ میں شریک ارکان نے اسرائیل کی جارحیت اور فلسطین اور غزہ پر مسلسل بمباری کے ذریعے معصوم بچوں عام شہریان اور خواتین کو نشانہ بنانے اور ہسپتال و روز مرّہ کی ضروریات زندگی سے محروم کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرزمین فلسطین سے امت مسلمہ کو گہری عقیدت اور مذہبی جذبات جڑے ہوئے ہیں،
اسرائیل کے اس طرح کے دہشت گردانہ حملے سے عالم اسلام کے مسلمانوں کے دلوں کو ٹھیس پہونچ رہی ہے۔اسی طرح اسرائیل حماس کی آڑ میں انسانی حقوق کو پامال کررہی ہے اور جنگی اصول وضابطے کی سراسر خلاف ورزی کررہی ہے۔ایسے حالات میں کل جماعتی تنظیم کے ارکان نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اورامت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایسے حالات میں ہمیں اللہ کے حضور ان مسلمان بھائیوں کی غیبی امداد اور نصرت کے لئے دعاوں کےذریعے مددطلب کرناچاہیےاور فرض نمازوں میں مساجد میں قنوت نازلہ کا اہتمام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس میٹنگ کا اختتام مولانا سراج احمد قاسمی صاحب کی دعاء پر ہوا۔



ایک تبصرہ شائع کریں