مالیگاؤں میں ١٩ نومبر ٢٠٢٣ کو صوبائی سطح کی محسن انسانیت کانفرنس کی تیاری زور وشور سےجاری آج صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ارکان شوری کی میٹنگ میں کثیر تعدادمیں شرکت رہی۔

 مالیگاؤں میں ١٩ نومبر ٢٠٢٣ کو صوبائی سطح کی محسن انسانیت کانفرنس کی تیاری زور وشور سےجاری

آج صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ارکان شوری کی میٹنگ میں کثیر تعدادمیں شرکت رہی۔   


 

         مالیگاؤں(پریس نوٹ) یکم اکتوبر بروز اتوار 2023ء صبح ساڑھے دس بجے، دفتر اہل حدیث منزل،گولڈن نگر سے متصل مسجد اہل حدیث مالیگاؤں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی مجلس شوری کے اراکین کی میٹنگ صوبائی امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کی صدارت میں ہوئی،اس میٹنگ کی نظامت صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے کی جبکہ ناظم دفتر حافظ اشفاق محمدی کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔ اس اہم اور بامقصد میٹنگ میں صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے صوبائی جمعیت ارکان شوری کااستقبال کیا اور صوبائی جمعیت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،جس پر اراکین شوریٰ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس میٹنگ میں محسن انسانیت کانفرنس میں مالی تعاون کی اپیل کی گئی اور مختلف ذمہ داریاں تقسیم عمل میں آئی، اس کے علاوہ مختلف ایجنڈوں پر بے حد کار آمد اور مفید گفتگو ہوئی اس اہم میٹنگ میں صوبائی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر مولانا طاہر بیگ محمدی نے ائمہ مساجد کے تئیں ٹرسٹیان کی اجارہ داری اور ان کے ساتھ بے جا سلوک پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ امام اور موذن صاحبان کی قدر کریں جب ہی ائمہ کرام اس فیلڈ میں بآسانی دستیاب ہوں گے۔


بعدہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر 2024 کا کلینڈر کا اجراء عمل میں آیا۔اس کے بعد صوبائی جمعیت کے امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا تبلیغ و اصلاح کا کام اسی وقت پر اثر ہو سکتا ہے جب ہم خود علم و عمل میں ممتاز ہوں اور عوام کے ساتھ رویہ پر خلوص اور ہمدردانہ ہو۔ 

ڈاکٹر موصوف نےمحسن انسانیت کانفرنس سے متعلق کہاکہ مسلمانوں تک توحید پہنچانے اور شرک و بدعت کی خرابیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایسی کانفرنس کا انعقاد ضروری ہے ہماری یہ کانفرنس بھی انہی مقاصدوں کو لے کر منعقد کی جا رہی ہے اور ایسی کانفرنسوں میں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے ہمیں دامے درمے قدمےسخنے ہر طرح سے شریک ہو کر اپنا تعاون کرنا چاہیے،اس میٹنگ میں صوبہ مہاراشٹر سے مولانا طاہر بیگ محمدی(شولاپور) مولانا عبدالوحید سلفی،کرم حسین بھائی (ناسک) مولانا امین محمدی ،مولانا رضوان سلفی (احمدنگر) مولانا محمد یوسف محمدی،خلیل احمد انجینئر (ناندیڑ)،شیخ کلیم احمد محمدی ،شیخ اظہار بشیر مدنی ،عبداللہ تسلیم (اورنگ آباد) سلیم بھائی (ناگپور) مولانا عبدالعلام مظاہری ،شیخ اسرائیل ، محمد سلیم بھائی (آکولہ) مولانا عبدالحق نوری(ناندورہ) مولانا محمد عارف محمدی (ایولہ) حافظ زاہد محمدی عبداللہ سر(نندوربار) 

محسن بھائی (دھارنی ) عاصم شہزاد (امراوتی) مولانا رئیس محمدی،مولانا جمال الدین محمدی (دھولیہ) منہاج بھائی (بلڈانہ) ڈاکٹر کبیرخان (پاتھری) عارف بھائی،تحسین بھائی(ایوت محل)  ڈاکٹر عبدالوحید (پوسد) صادق بھائی،سمیر بھائی (ماجل گاوں) حافظ سہیل محمدی (جالنہ) وغیرہ کے علاوہ کھام گاوں، بارسی ٹاکلی ، ہتھرون ،راویر لاتور ، منماڑ ،بوری اڑگاؤں،مہیکر،جامود،شیگاؤں،منگرول پیر،کرھا،شری رام پور ،گنگا پور،امنبڑ وغیرہ سے ارکان شوری اور مدعوئین خصوصی نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں مقامی سطح پر شفیق الرحمن نور پریس،اقبال احمد محمدی ، حافظ اشفاق احمد محمدی ،شاہد انور فیضی ،شہزاد اختر(میدانِ صحافت) وغیرہ شریک رہے۔الحمدللہ مجموعی اعتبار سے یہ میٹنگ انتہائی


کامیاب رہی۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی