احتشام شیخ بیکری والا نے کانگریس پارٹی کے نائب صدر عہدے سے دیا استعفیٰ
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے ذریعے سماجی خدمات رہے گی جاری
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں کے نوجوان سماجی کارکن احتشام شیخ بیکری والا نے بروز منگل 28 نومبر 2023 مقامی کانگریس پارٹی کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے. واضح رہے موصوف مقامی کانگریس پارٹی کو استعفیٰ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے. لیکن آئندہ الیکشن میں کس پارٹی سے امیدواری کریں گے اس کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعہ یا کسی بڑے جلسہ میں عنقریب کیا جائے گا.
فی الحال احتشام شیخ بیکری والا شہر مالیگاؤں کے تعلیم یافتہ ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے سیکریٹری ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں. اس طرح کی معلومات احتشام شیخ بیکری والا نے دی.
منجانب: احتشام شیخ بیکری والا (سیکریٹری, مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ, ایم ڈی ایف)


ایک تبصرہ شائع کریں