پروفیسر عمران شیخ کو پی ایچ ڈی سے تفویض کیا گیا
نامپور (پریس ریلیز) یہ خبر تعلیمی حلقوں کے لئے باعث مسرت ہے کہ پروفیسر عمران مختار شیخ کو پی ایچ ڈی سے سرفراز کیا گیا ۔
ڈاکٹر عمران شیخ مالیگاؤں شہر کے ہوم گارڈ آفیسر مختار شیخ صاحب کے فرزند ہیں اور فی الوقت مہاتما گاندھی ودیا مندر کے زیر انصرام جاری نامپور کالج میں شعبہ
فزکس میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں ـ پروفیسر ایس ڈی سرتاڑے کی نگرانی میں ڈاکٹر عمران شیخ نے پونے یونیورسٹی کے فزکس ڈپارٹمنٹ سے یہ سنگ میل عبور کیا ہے ـ پی ایچ ڈی میں ذیل کے عنوان پر انھوں نے تحقیقی کام کیا ہے ـ
"Growth of Silver Nanoparticles by Spin Coating and SILAR Methods for SERS Application"
پروفیسر عمران شیخ سخت محنت اور ذہانت کی بہترین مثال ہیں - آپ نے اپنے تعلیمی سفر میں کئی اعلیٰ مقامات حاصل کیے ہیں۔ پی ایچ ڈی سے تفویض کیا جانا یہ خبر ہمارے دلعزیز دوست اور کولیگ، پروفیسر عمران سر کے لئے یقیناً خوشی کا باعث ہے۔
پروفیسر عمران شیخ نے اپنی تعلیم کا آغاز مراٹھی اسکول سے کیا پرائمری جماعت سے ہی آپ اپنی ذہانت اور سخت محنت سے اپنا ایک اہم مقام بناتے گئے ۔ بعد ازاں ایم ایس جی کالج میں جونئیر کالج اور سینئرکالج کا اُن کا تعلیمی سفر مکمل ہوا - بی ایس سی (فزکس) ٹاپر کی سعادت سے جب آپ سرفراز ہوئے تبھی سے آپ نمایاں طور پر سائنس شعبوں کے تعلیمی حلقوں میں اپنی منفرد و اہم شناخت بنا گئے -
فزکس ڈپارٹمنٹ پونے یونیورسٹی سے ایم ایس سی ٹاپر ہونے کا اعزاز آپ نے سابقہ کی طرح برقرار رکھا۔ 2017 میں انہیں ایم فل کی ڈگری سے نوازا گیا ہے- 2020 میں عمران سر سیٹ ایگزام کوالیفائی ہوئے۔ 2022 میں جب آویشکار کے ذریعے آپ کو گولڈ میڈل سے سرفراز کیا گیا تب آپ کی منفرد تعلیمی اہلیت کو باقاعدہ ریاستی سطح پر نہ صرف محسوس کیا گیا بلکہ آپ کی منفرد تعلیمی قابلیتوں کا اعلیٰ پیمانے پر اعتراف بھی کیا گیا - اور اَب فزکس ڈپارٹمنٹ پونے یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی سے سرفراز کیا جانا آپکے درخشاں تعلیمی سفر کا ایک قابلِ رشک سنگ میل ہے -
واضح رہے کہ پروفیسر عمران شیخ نے اب تک چار انٹر نیشنل ریسرچ پیپرز پبلش کرکے علمی دنیا میں اپنا بہترین حصہ دیکر ایک نمایاں و ممتاز مقام بنایا ہے۔ہمیں یقین ہیکہ ان کے یہ سبھی اعزاز ان کی محنت اور تحقیقاتی سرگرمیوں کو مزید آگے بڑھانے والے ہیں ان شا اللہ۔
پروفیسر عمران شیخ بچپن سے ہی محنتی اور ذہین تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ ذہانت کے ساتھ صحیح سمت میں سخت محنت کی خوبیوں کو اپنایا تھا اسی لئے آج تعلیمی و سائنسی حلقوں میں نیز ہمارے معاشرے میں آپ ایک کامیاب شخصیت کے طور پر مشہور و مقبول ہیں -
اس آرٹیکل کے ذریعے ہم سبھی کو لیگز پروفیسر عمران شیخ کو پی ایچ ڈی حاصل ہونے پر پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور قوی امید رکھتے ہیں کہ ان کی کامیابی کا گراف ہمیشہ بڑھتا رہےگا اور وہ علمی دنیا کے نت نئے میدان میں اپنی ذہانت کی بدولت اسی طرح نمائندہ حیثیت کے حامل بنیں رہیں گے ان شا اللہ - از قلم۔ پروفیسر ضیاءحسین۔ نامپور کالج۔


ایک تبصرہ شائع کریں