مالیگاؤں شہر کے ہردلعزیز رہنما شیخ رشید صاحب انتقال کر گئے ، تدفین صبح گیارہ بجے عائشہ نگر قبرستان میں ہوگی
مالیگاؤں 4 دسمبر 2023 / مالیگاؤں شہر کے ہردلعزیز رہنما سابق رکن اسمبلی شیخ رشید نے آج ناسک کے نائن پلس ہاسپٹل میں آخری سانس لی اور داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ناسک سے انکے فرزند شیخ آصف نے اس طرح کی دکھ بھری خبری سنائی ۔ان للہ وانا الیہ راجعون!
اللہ تعالیٰ مرحوم شیخ رشید کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔تدفین ان شاء اللہ صبح گیارہ بجے عائشہ نگر قبرستان میں ہوگی اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات کو بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یا رب العالمین
ایک تبصرہ شائع کریں