آزاد نگر میں مثالی معلم اشفاق لعل خان، ریسرچ اسکالر ساجد نعیم اور صحافی زاہد شیخ کا اعزاز
آزاد نگر کا شمار اب تعلیم یافتہ محلوں میں ہوتا یے: اشفاق لعل خان
بچوں کو کم عمری میں مزدوری کی بجائے انھیں پڑھنے اور آگے بڑھنے کا موقع دیں: ڈاکٹر ساجد نعیم
مالیگاؤں (نامہ نگار) کامیاب طلبہ اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کی تہنیت کرنا انکی حوصلہ افزائی کا سبب بنتی ہیں ۔سماج و معاشرہ میں اساتذہ معمار قوم کا درجہ رکھتے ہیں وہ بچوں کو نکھارتے ہیں پڑھانا لکھانا اور انہیں روشن مستقبل کی طرف گامزن کرتے ہوئے ایک قابل انسان بناتے ہیں ۔ایسے استاد اور افراد جو اپنے پیشہ کیساتھ ساتھ سماجی خدمات انجام دیتے ہیں انکی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے ۔
اسی ضمن میں ایک تقریب تہنیت کا انعقاد میں نیا ازاد نھر گرو وار وارڈ کی دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اہالیان گرو وار وارڈ نے اپنے تین سپوتوں کا تعلیمی میدان میں عظیم الشان کارنامہ انجام دینے پر گزشتہ شب 24 جنوری2024 کو آزاد نگر میں واقع کارپوریٹر رفیق افضل کی آفس کے پاس مین روڈ پر سید جلال سائیکل والے اور شیخ رفیق افضل کی کنوینر شپ میں اعتراف خدمات و استقبالیہ تقریب کا انعقاد امام و خطیب مسجد مکرم مفتی عطاء الرحمن انوری کی صدارت میں کیا گیا۔
اس تقریب میں رشید راشن والا کے فرزند شیخ کاظم، رفیق شیخ افضل، سید جلال، مسجد خلیفہ اول کے مصلیان، راجہ بھائی ہوٹل والے، جناب اشفاق لعل کے برادران، سید اشفاق خادم مسجد شمشاد مظفر، حامیوں عبدالحمید و واحد خان ٹکی والے اور آل مالیگاٶں انگلش ٹیچرس اسو سی ایشن کی جانب سے جے اے ٹی ہائی اسکول کے فعال معلم اشفاق لعل خان ، مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے شیخ زاہد بیباک اور منصورہ انجینئرنگ کالج کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر انصاری ساجد نعیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔
یہاں مقررین نے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کا استقبال کرنا اور تہنیت کرنا حوصلہ افزائی کہلاتی ہے تاکہ مستقبل میں ان سے حوصلہ پا کر دوسرے طلباء اور اساتذہ اس جانب راغب ہوں ۔اس تقریب سے تعلیم کی اہمیت پر پیغام دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے والدین اپنے فضول خرچی پر روک لگائیں، تعلیم پر خرچ کریں، والدین اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں انکی حوصلہ شکنی نہ کریں۔عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں۔اور دسویں بارہویں، گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن میں کامیاب طلبہ کا استقبال کریں۔
ایسی تہنیتی تقریب کا انعقاد کرنا ضروری ہے تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔اس موقع پر ریاض علی، نذیر پٹیل، عبد الحد ممبر ،حافظ جلیل، شکیل انصاری سر ،ساجد سر اشفاق لعل سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر کارپوریٹر شیخ رفیق افضل ،حاجی خالد شیخ رشید و عمران شیخ رشید کے علاوہ انگلش کے بیسٹ ٹیچر شکیل انصاری سر ،آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرس اسو سی ایشن کے ذمہ داران، مسجد خلیفہ اول کے علماء کرام، نثار راشن والا ،ریاض علی یوسف علی، عبد الحد ممبر اور وارڈ کی بزرگ و نوجوان شخصیات نے شرکت کی ۔نظامت کے فرائض جنتا جواب نیوز چینل کے رپورٹر اینکر جنید عالم نے بحسن و خوبی انجام دیا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں