درے گاؤں شیوار میں فائرنگ، ابراہیم عرف ابراہیم گانجے والا کا قتل ! موقع واردات پر ایڈیشنل ایس پی و ڈی وائے ایس پی پہنچے، تحقیقات جاری
مالیگاؤں (نامہ نگار) شہر مالیگاؤں میں ان دنوں غنڈہ گردی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے پولس انتظامیہ غنڈہ عناصر پر سخت کارروائی کررہی ہیں اس کے باوجود بھی غنڈہ عناصر کے حوصلے بلند ہیں اور وہ قانون کو ہاتھ میں لیکر کھلے عام غنڈہ گردی کررہے ہیں ۔
اس ضمن میں آج ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی کہ درے گاؤں شیوار گٹ نمبر 117 کے پاس ابراہیم نامی شخص پر فائرنگ کردی گئی جس میں ابراہیم عرف گانجے والا کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔موقع واردات پر مالیگاؤں شہر کے ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی ،ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو ،عائشہ نگر پولس ، رمضان پورہ اور پوار واڑی پولس اسٹیشن کے پی آئی سمیت بھاری پولس موجود تھی ۔پنج نامہ کیلئے کارروائی جاری ہے ۔ ابراہیم عرف ابراہیم گانجے والا کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔اس ضمن میں پولس قتل کی وجہ اور قاتل کا پتہ لگانے کی کیلئے تفتیش کررہی ہے ۔رات دیر گئے مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے ۔اس قتل سے شہر مالیگاؤں میں سنسنی پائی جارہی ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں