نسل نو کے ایمان کی حفاظت کیلئےمکاتب اسلامیہ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت
مجلس عاملہ کے ارکان نے دینی ،تعلیمی ،تربیتی اورسماجی ومعاشی مسائل پر کئی فیصلے کئے
مالیگاؤں (پریس ریلیز) میں25فروری بروز اتوار 2023ء صبح ساڑھے دس بجے، دفتر اہل حدیث منزل،گولڈن نگر مالیگاؤں میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اراکین کی میٹنگ صوبائی امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی کی صدارت میں ہوئی،اس میٹنگ کی نظامت صوبائی جمعیت کے ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے کی جبکہ
صوبائی نائب امیر مولانا شکیل احمد فیضی کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔صوبائی ناظم حافظ عنایت اللہ محمدی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
مختلف ایجنڈوں پر گفتگو ہوئی اور اتفاق رائے سے درج ذیل تجاویز پاس کی گئی۔رمضان المبارک میں صوبائی جمعیت کو مالی طور پر مضبوط کرنا۔ماہانہ تعاؤن کے لئے ممبر شپ بنانا۔
ضلعی جمعیات صوبائی جمعیت کےاصول کی روشنی میں ذیلی اکائیوں کومنظم کریں۔نوجوانوں اور ائمہ مساجد کےتربیتی پروگرام کا ازسرنو آغاز کرنا۔ووٹر آئی ڈی اور دیگر ضروری کاغذات میں بیداری پیدا کرنا اس کے علاوہ مالی معاملات کو اکاؤنٹ کے ذریعے کرنا۔اعلی تعلیم اور معاشی معاملات میں نوجوانوں کی رہنمائی کرنا۔نسل نو کی حفاظت کے لئے مکاتب کو منظم کرنا۔ آخر میں صوبائی جمعیت کے امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب نے خطبہ صدارت میں کہاکہ مسلم نوجوانوں میں نشہ کرنے شراب دارو گٹکا کتا گولی تمباکو اور دیگر منشیات وغیرہ کا استعمال حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ سرپرست بھی ان اشیاء سے بچیں اور اپنی اولاد کے مستقبل اور آخرت میں فلاح کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں اسی طرح موبائل کے غلط استعمال کی وجہ سے فحاشی بہت عام ہو رہی ہے اس پر قدغن لگائیں اور اولاد کی مناسب وقت میں شادیاں کر لیں موبائل کا بے تحاشہ استعمال سے وقت کی قدر تقریبا ختم ہو گئی ہے موبائل کے نشے میں اپنی عبادات ومصروفیات اور کاروبار کو نظر انداز کیاجا رہا ہے ،تعلیم کے نام پر لڑکوں اور خاص طور پر لڑکیوں کو موبائل کی سہولت دینا بھی ارتداد اور فحاشی کا ایک بڑا سبب ہے۔
اس میٹنگ میں صوبہ مہاراشٹر سے مولانا محمد یوسف محمدی،خلیل احمد انجینئر (ناندیڑ) مولانارضوان احمد سلفی(احمد نگر) منہاج بھائی ،عمیر بھائی (بلڈانہ) شیخ اسرائیل (آکولہ) حافظ زاہد محمدی(نندوربار) مولانا رئیس محمدی(دھولیہ) عاصم شہزاد،ڈاکٹر فیروز (امراوتی) محمد حسین ،عبدالرشید (دھرم آباد) مومن خواجہ (عثمان آباد) حافظ عبدالماجد (پربھنی ) مولانا عبدالحق نوری (ناندورہ) عبدالمتین (آکوٹ) اور اورنگ آباد،پوسلہ ، جامود،اگرباڑگاؤں،گنگاپور،مہیکر،کھام گاؤں،بارسی ٹاکلی،وغیرہ کے علاوہ مقامی سطح پر مولانا شکیل احمد فیضی، شیخ مصطفی بشیر مدنی ،شفیق الرحمن ،نور پریس، حافظ اشفاق محمدی،عبدالماجدفیضی وغیرہ شریک رہے۔الحمدللہ مجموعی اعتبار سے یہ میٹنگ کامیاب رہی۔



ایک تبصرہ شائع کریں