بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے اسعد شیخ کے والد کو 4 لاکھ روپے کی امداد آصف شیخ رشید و سلیم ادھیکش کی مسلسل جدوجہد کامیاب، مالیگاؤں پاور سپلائی پرائیویٹ سے چار لاکھ کا روپے کا چیک دلوایا


بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے اسعد شیخ کے والد کو 4 لاکھ روپے کی امداد

آصف شیخ رشید و سلیم ادھیکش  کی مسلسل جدوجہد کامیاب، مالیگاؤں پاور سپلائی پرائیویٹ  سے چار لاکھ کا روپے کا چیک دلوایا 



مالیگاؤں10، اپریل 2024 (راست نامہ نگار) گزشتہ جمعہ کو دوپہر میں تقریبا ڈیڑھ بجے کے درمیان مدنی نگر پاور ہاؤس کے پاس واقع ایک الیکٹرک پول میں کرنٹ آنے سے 8 سالہ معصوم بچہ اسعد شیخ جاوید کے جاں بحق ہونے کا دلخراش حادثہ پیش آیا تھا، یہ بچہ نماز جمعہ پڑھنے جارہا تھا ۔اسعد شیخ مدنی نگر گھر نمبر153 ، سروے نمبر 198 گلی نمبر 2 کا ساکن بتایا گیا تھا ۔ رمضان المبارک میں پیش آئے اس دلخراش حادثے نے مالیگاؤں پاور سپلائی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کی لاپرواہی کو اجاگر کیا ۔


اس حادثے سے مالیگاؤں شہر میں ماتمی لہر دوڑ گئی تھی ، حادثے کی خبر ملتے ہی سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے موقع پر پہنچ کر اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے مالیگاؤں پاور سپلائی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیا، وہیں اہل خانہ کے ساتھ مقامی افراد نے بھی بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج درج کیا تھا جس کے بعد بجلی کمپنی کے افسران نے موقع پر پہنچ کر ناراض اہل خانہ و سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اور محلے کے افراد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ جلد از جلد یہاں کے بجلی مسائل کو حل کیا جائے گا ۔اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے متوفی اسعد شیخ کے اہل خانہ کو پرائیویٹ بجلی کمپنی سے چار لاکھ روپے کی امداد منظور کروائی ۔


 اسعد شیخ جاوید کے والد کو مالیگاؤں پاور سپلائی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی سے ہرجانہ ادا دلوانے کیلئے مسلسل کی گئی جدوجہد کے بعد 29 رمضان المبارک کی شب دس بجے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے بجلی کمپنی کی مقامی ہیڈ آفس میں اسعد شیخ کے والد شیخ جاوید کو کمپنی کی جانب سے 4 لاکھ روپے کا چیک کمپنی کے افیسران و آصف شیخ و سلیم ادھیکش کے ہاتھوں دیا گیا ۔اس موقع پر وارڈ کے سلیم ادھیکش اور شیخ امین وغیرہ موجود تھے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی