کل فتح میدان میں رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کی جانب سے پارلیمنٹ الیکشن کا انتخابی جلسہ منعقد ہوگا
مالیگاؤں (راست نامہ نگار) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی کے رابطہ آفس دارالخیر سے ملی اطلاع کے مطابق کل بروز بدھ 15 مئی کو فتح میدان میں رات 7 بجے سے رات 10 بجے تک پارلیمنٹ الیکشن کا انتخابی جلسہ لیا جائے گا اور اس انتخابی جلسے عام سے ملک کی موجودہ صورتحال پر اور لوک سبھا الیکشن کے تناظر میں اہم باتیں رکھی جائے گی.
جمہوری ملک میں ہر شہری کو حق رائے دہی کا حق دیا گیا ہے ہر شہری ووٹ کریں اور اپنے جمہوری حق کا استعمال کریں رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی و پارلیمنٹری بورڈ تمام ہی محبان ہمدردوں ورکروں پارٹی کے تمام سابق و موجودہ و متوقع کارپوریٹروں اور عام شہریان سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر ہزاروں کی تعداد میں جلسہ گاہ میں پہنچ کر جلسہ عام کو کامیاب کریں.


ایک تبصرہ شائع کریں