مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی، نائب کمشنر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

 مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی، نائب کمشنر رشوت لیتے ہوئے گرفتار 




مالیگاؤں 21 جون 2024 / مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں آج شام تقریباً سوا 6 کے درمیان محکمہ انسداد رشوت ستانی نے کارروائی کرتے ہوئے نائب کمشنر کو گرفتار کیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر رویندر جادھو کے پی اے اور نائب کمشنر عہدہ پر فائز سچن مہالے نے ایک شخص سے غیر قانونی طور پر 33 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا ۔اس معاملے میں شکایت کنندہ نے ناسک یونٹ اینٹی کرپشن بیورو سے رابطہ کیا اور شکایت درج کروائی ۔مذکورہ معاملہ میں شکایت کنندہ کی شکایت پر اینٹی کرپشن بیورو کے آفیسران مالیگاؤں کارپوریشن میں نظر لگائے بیٹھے رہے اور بالآخر آج محکمہ رشوت ستانی نے کارروائی کرتے ہوئے سچن مہالے کو گرفتار کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق  ملزم سچن مہالے کو 33 ہزار روپے بطور رشوت لینے کے الزام میں حراست میں لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے گرنا ریسٹ ہاؤس لے گئی ۔جہاں ملزم سے مزید پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ملزم کیخلاف شکایت کنندہ نے شکایت درج کرایا تھا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے نائب کمشنر سچن مہالے 4 بلوں کی ادائیگی کیلئے روپے کا مطالبہ کررہا ہے ۔اس درمیان بات چیت کرتے ہوئے 33 ہزار روپے پر لین دین طئے ہوا ۔آج جمعہ کی شام سوا چھ بجے کے قریب 33 ہزار روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں سچن مہالے کو اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کرلیا ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ضابطہ کے تحت قلعہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جائے گا ۔


اس معاملے اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ایف آئی آر درج ہونے کے بعد تفصیلات دی جائے گی کہ سچن مہالے نے اصل میں کس لئے روپے کا مطالبہ کیا ۔کیا انہوں نے کسی بڑے آفیسر کے کہنے پر رشوت کی رقم کا مطالبہ کیا؟ اس کی جانچ پڑتال اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم کررہی ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی