دسویں اور بارہویں کے بعد ٹیکسٹائل انجینئرنگ و ٹیکنالوجی شعبہ میں کریئر کےسنہری مواقع مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں ’’ٹیکسٹائل مینوفیکچررس( ٹیکسٹائل انجینئرنگ) کورس میں داخلے جاری
تعارف :
بنی نوع انسان کی بنیادی ضرورتوں میں روٹی،کپڑا اورمکان شامل ہے ۔لہذا ٹیکسٹائل انڈسٹری کا شمار ملک کی قدیم ترین صنعتوں میں ہوتا ہے جو وطن عزیز میں ذراعت کے بعد سب سے بڑی صنعت ہے۔ صنعت پارچہ بافی (ٹیکسٹائل) مالیگاؤں کی سب سے بڑی ، قدیم اور عظیم صنعت ہے ۔ آزادی کے بعد تعلیم اور وسائل کی کمیابی کے طفیل مالیگاؤں میں پارچہ بافی ، بذریعہ ہینڈ لوم(ہاتھ کرگھوں) کی جاتی تھی۔ بعد ازاں بجلی کی آمد۱۹۳۹ء کے بعد پاور لوم صنعت کو فروغ حاصل ہوا ۔ اس صنعت کے طفیل سوتی ، پالیسٹر ، رنگین ساڑی ، لنگی، شرٹنگ اور سوٹنگ جیسے ملبوسات کے خام و پختہ مال تیار کئے جانے لگے جن سے بہت بڑے پیمانے پرملکی اور غیر ملکی ضروریات کا اژالہ کیا جاتا رہا ہے۔ فی زمانہ مالیگاؤں میں غیر منظم طورپر ہزاروں چھوٹے بڑےکارخانے جاری ہیں جو لاکھوں افراد کو بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار فراہم کرتے ہیں۔نیز جدید دور کے جدید تقاضوں کے پیش نظر اس شعبے میں مالیگاؤں مزید ٹکنالوجی میں ترقی کی جانب گامزن ہے جس کی بدولت مالیگاؤں خود ساختہ صنعتی شہر کہلانے کا اعزاز رکھتا ہے ۔
ٹیکسٹائل انجینئرنگ:
ٹیکسٹائل انجینئرنگ (پارچہ بافی ) ایک دراصل تعلیم کا ایسا شعبہ ہے جس میں ترقی کے بے شمار مواقع میسر آتے ہیں اور اس شعبے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروبار میں ترقی کے روشن مواقع موجود ہیں۔ پارچہ بافی کی تعلیم کے بعد نہ صرف اندرون ِ ملک میں بلکہ بیرون ِ ملک بھی روزگار حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اس شعبےمیں روزگار( ملازمت) ، خود مختار،ذاتی کاروبار ، سرکاری و غیر سرکاری ، ملکی و غیر ملکی تجارتی کمپنیوں میں بھی ملازمتیں پر کشش تنخواہوں اور سہولیات کے ساتھ مواقع میسر آتے ہیں۔ جدید ٹکنالوجی نےجہاں عموماًصنعتی انقلاب برپا کیا ہوا ہے وہیں بالخصوص جدید ٹکنالوجی سے لیس ٹیکسٹائل انجینئرنگ کی تعلیم بڑی اہمیت اورافادیت کی حامل ہے۔ نئی تعلیم یافتہ نسل سے مزید ترقی اور برآمدات اور درآمدات کے نئے راستے بھی وا ہوسکتے ہیں۔ ٹیکسٹائل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کورس کے لیے طلباء کی تعلیمی لیاقت کم از کم دسویں کامیاب ہونا لازمی ہے۔ٹیکسٹائل انجینئرنگ کا ڈپلومہ کورس 3 سالہ ہوتا ہے۔
کورس کے مشمولات :
جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی ( ممبئی) کے زیر اہتمام و انصرام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس(منصورہ) میں ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے شعبہ میں امسال ٹیکسٹائل مینوفیکچررس ڈپلومہ کورس کی ابتداء گزشتہ برس ہوئی۔ اس تین سالہ ڈپلومہ میں داخلے کیلئے کم از کم تعلیمی لیاقت طلبہ کا دسویں کامیاب ہونا لازمی ہے۔ مذکورہ کورس چھ سمسٹرس پر مشتمل ہے جس کے نصاب میں سال اوّل میں انگلش، میتھس، فزکس،کیمسٹری، انجینئرنگ میٹیریلز، تھیوری آف مشین، ٹیکسٹائل را مٹیریل ، تھرموڈائنامکس انجینئرنگ، ڈرائنگ اور گرافکس، ورک شاپ پریکٹس اور دیگر مضامین شامل ہیں۔
دوسرے سال میں اسپننگ، ویونگ ٹیکسٹائل ٹیسٹنگ، ٹیکسٹائل میکینکس، ٹیکسٹائل کیمسٹری، الیکٹرانکس اور آرگینک کیمسٹری کے مضامین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیٹکس اینڈ کوالٹی کنٹرول، ٹیکسٹائل فزکس، اسپننگ پروسیس، فیبرک اسٹرکچر، بلیچنگ اینڈ ڈائینگ، پولیمر کیمسٹری، الیکٹروٹیکنیکس، یارن پروڈکشن اور انٹرنشپ شامل ہیں۔ تیسرے سال کے دوران طلبہ ٹیکسٹائل انجینئرنگ، ٹیکسٹائل ٹیسٹنگ، اسپننگ پروسیس اینڈ پلاننگ، اسپننگ پریپریشن اینڈ کیلکولیشنز، ویونگ تھیوری اینڈ پریکٹس، ویونگ کیلکولیشنز، ڈائی اسٹف کیمسٹری، ٹیکسٹائل کیمیکل انالیسس ، پروڈکشن اینڈ پلاننگ ان ٹیکسٹائل فنشنگ، فائبر فزکس ، اکنامک مینجمنٹ، یارن پروڈکشن اینڈ پلاننگ، یارن پروڈکشن کیلکولیشنز، ایڈوانس اسپننگ اسٹیڈیز، اسپننگ پروجیکٹ ، فایبر اسٹرکچر اینڈ ٹیکسٹائل ڈیزائننگ، فیبرک اینالیسز اینڈ پروڈکشن، ویونگ پروجیکٹ، ٹیکسٹائل پرنٹنگ، بلیچنگ اینڈ ڈائینگ اور ٹیکسٹائل پروجیکٹ شامل ہیں۔
یہی نہیں مزید بہت کچھ ۔۔۔۔
بغیر ڈونینشن کے ایڈمیشن کا امکان ، ڈپلومہ کورس میں ڈائریکٹ سیکنڈ ایئر داخلہ۔ HSC کے بعد ٹیکسٹائل کی تیاری ممکن ہے۔ بطور مضمون ریاضی لازمی نہیں PCBگروپ کی بھی اجازت ہے ۔ لڑکیاں بھی داخلے کی اہل ہو سکتی ہیں کیونکہ اس ڈپلومہ کورس میں گارمنٹ ٹیکنالوجی اور گارمنٹ مرچنڈائزنگ کے مضامین ہیں۔ لہذا وہ فیشن ڈیزائننگ اور مرچنڈائزنگ کی اہمیت و افادیت کو بہتر طور پر سمجھ کر اس سے فیض اٹھا سکتی ہیں۔ اقلیتی طلباء کے لیے 100% اسکالرشپ۔ اب تمام جدید آلات کے ساتھ کیمپس میں مکمل طور پر تیار شدہ ٹیکسٹائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سہولت ، ٹیکسٹائل ورکشاپ کا سیٹ اپ ابھی عمل میں ہے اور اگلے مہینے سے کورس کی ابتداء کر دی جائے گی ۔ محکمہ ٹیکسٹائل کے لیے وقف تجربہ کار (بیرون ممالک کے تجربہ یافتہ )اساتذہ و اساتذہ اور لیبارٹری کا عملہ اب دستیاب ہے۔ اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد ملازمت کی اسامیوں کے لیے مقامی صنعتکار کی جانب سے زبردست استقبال اور خیر مقدم ۔ مرکزی حکومت آل انڈیا فار ٹیکنیکل ایجوکیشن AICTEسے منظور شدہ کالج اور کورس ۔ نصاب پر مبنی انڈسٹریل وزٹ ، پریکٹیکل ، ورک آن ہینڈ تجربات سے روشناسی کے اہم مواقع بھی ہیں۔
واضح وژن:
جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب ارشد مختارصاحب کی دور اندیش منصوبہ بندی اور ایماء پر پولی ٹیکنیک کالج میں گزشتہ برسٹیکسٹائل مینو فیکچررس ( ٹیکسٹائل انجینئرنگ) ڈپلومہ کی ابتداء ہوئی۔ موصوف کی شدید خواہش ہے کہ شہر عزیزکی روایتی صنعت مزید ترقی کرکے جدید مزید ایڈوانس ٹکنالوجی سے لیس صنعت میں منتقل ہو اور شہر کی معیشت اور معاشیات مستحکم ہو۔اس کورس کی ابتداءکرنے میں سیکریٹری جناب راشد مختارصاحب نے ایک مقصد کے تحت تمام تر جدیدسہولیات ، تجربہ کار اسٹاف، جدید مشینز و آلات سے لیس لیباریٹری، جدید لوازمات ،پروجیکٹر( آڈیو ویژول ) کلاس روم اور کورس کی منظوری دلانے میں عملی اقدام کیا۔
منجانب: شب انصاری (ٹیکسٹائل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ، منصورہ انجینئرنگ کالج)
ایک تبصرہ شائع کریں