مالیگاؤں میں 19 دسمبر کو نکلنے والے (CAA) (NRC) مخالف احتجاجی جلوس کے پیش نظر پولس کی شہری حالات پر سخت نظر ، جلوس کے لئے تین حصّوں میں ہوگا پولیس کا سخت بندوبست ، شوشل میڈیا کے ذریعے باہر سے آنے والے کسی بھی قسم کے ویڈیو ، فوٹو ، میسج کو مالیگاؤں شہر سے نہ جوڑے پہلے اسکی تصدیق کریں : AdSP سندیپ گھوگے

مالیگاؤں میں 19 دسمبر کو نکلنے والے (CAA) (NRC) مخالف احتجاجی جلوس کے پیش نظر  پولس کی شہری حالات پر  سخت نظر ، جلوس کے لئے تین حصّوں میں ہوگا پولیس کا سخت بندوبست ،

 شوشل میڈیا کے ذریعے باہر سے آنے والے کسی بھی قسم کے ویڈیو ، فوٹو ، میسج کو مالیگاؤں شہر سے نہ جوڑے پہلے اسکی تصدیق کریں : AdSP سندیپ گھوگے




مالیگاؤں / 19 دسمبر (نامہ نگار) دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے آج 18 دسمبر شام 6 بجے شہیدوں کی یادگار قدوائی روڑ پر احتجاجی جلسہ عام اور بروز جمعرات 19 دسمبر کو شہر مالیگاﺅں میں (CAA) ایکٹ (NRC) کے خلاف احتجاجی ریلی کے متعلق کئے جارہے اقدامات کو لیکر شہر ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھوگے  نے اردو میڈیا کے نمائندوں کی ہنگامی پریس کانفرنس لیتے ہوئے کہا کہ (NRC) اور (CAA) قانون کے خلاف نکلنے والے احتجاجی جلوس کے سلسلے میں مالیگاؤں پولس محکمہ نے دستور بچاؤ کمیٹی کے ساتھ ساتھ شہریان سے پرامن احتجاج کی اپیل کرتے ہیں ،وہیں شوشل میڈیا کے ذریعے مالیگاؤں شہر کے باہر سے آنے والے کسی بھی ویڈیو میسجیز کو مالیگاؤں سے نا جوڑا جائے ، پہلے اس کی تصدیق کرلیں ، کسی بھی طرح کی افواہ کا شکار نا ہو ، آج ملک کے حالات نازک  ضرور ہے لیکن پولس کی  کوشش یہ ہے کہ پرامن احتجاج کرنا ہر ہندوستانی کا قانونی حق ہے ،  این آر سی اور سی اے اے کے عنوان سے ہٹ کر کسی بھی دوسرے معاملات پر بیان بازی، تقریر، واٹس ایپ پر پوسٹ شیئر نہ کریں ، ریلی کے لئے پولیس کا اضافی بندوبست کیا جاۓ گا ، ہم حالات پر مکّمل توجہ دینگے ،چپہ چپہ پر پولس کی نظر اور سخت بندوبست ہوگا شرپسند عناصر پر گہری نگاہ رکھی جائے گی وہیں جلوس میں آنے والے شرکاء سے بھی محکمہ پولیس نے اپیل کی ہے کہ وہ مشتعل نہ ہو اور کسی بھی طرح کے، متنازعہ نعرے بازی سے احتیاط برتیں ، محکمہ پولیس کی جانب سے شہر میں تین حصّوں میں پولیس بندوبست رکھا جاۓ گا ، مورچہ کی نگرانی اہم جگہوں سمیت واچ ٹاور اور بلڈنگوں سے بھی کی جائے گی جگہ جگہ پولیس تعینات ہوگی ، ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھوگے اور ڈی وائے ایس پی رتناکر نولے  نے کہا کہ مالیگاوں شہر کو ایک بہتر مقام  تک لانے کے لئے اس شہر کے بہت لوگوں نے محنت کی ہے ، اگر شہر کا ماحول خراب ہوتا ہے تو ہمارا شہر واپس پیچھے چلا جاۓ گا اس لئے ہر شہری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کے امن و امان کا خیال رکھے ،ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھوگے نےکہا کے ہماری خواہش بھی یہی ہے کے اس معاملے میں احتجاج ہو مگر وہ پر امن ہو وہیں عوام واٹس اپ شوشل میڈیا پر غیر ضروری پوسٹ ، ویڈیو اور فوٹو نہ چلائے جس سے شہر کے امن کو خطرہ پیدا ہو ، مورچہ کے ذمہ داران کی بھی یہ ذمہ داری ہے کے وہ لوگوں پر دھیان دے اپنے والینٹرس کو تعینات کریں اور کسی بھی طرح کی غیر قانونی حرکت کرنے والوں پر نظر رکھےماحول کو پرامن بنانے میں تعاون پیش کریں ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی