مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مئیر چناؤ : کانگریس پارٹی کی طاہرہ شیخ رشید 51 ووٹوں سے مئیر منتخب ، شیوسینا کے نیلیش آہیر بھگوان 51 ووٹوں سے ڈپٹی میئر منتخب

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن مئیر چناؤ : کانگریس پارٹی کی طاہرہ شیخ رشید 51 ووٹوں سے مئیر منتخب ، شیوسینا کے نیلیش آہیر بھگوان 51  ووٹوں سے ڈپٹی میئر منتخب





مالیگاؤں (نامہ نگار) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی آئندہ ڈھائی سالہ میعاد کیلئے مئیر و ڈپٹی مئیر الیکشن کے لئے پرسائیڈنگ آفیسر ڈپٹی کلیکٹر بھونیشوری ، میونسپل کمشنر کشور بورڈے ، اسسٹنٹ کمشنر کاپڑنیس  ، نگر سیکریٹری دھسے نے صبح 11 بجے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے لئے خاتون میئر کے انتخاب کی کاروائی شروع کی اس درمیان شان ھند نہال احمد نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون مئیر الیکشن کا چناؤ ہے یہ ریزرویشن اؤ بی سی خاتون کے لئے ہے اور جو خاتون امیدوار کانگریس کی جانب سے امیدوار ہے وہ عام خاتون ہے ، اور دوسرا اعتراض یہ ہیکہ انہوں نے ابھی تک اؤ بی سی داخل نہیں کیا ہے یہ امیدواری رد کی جاۓ اور ہم نے جو امیدوار دیا ہے اسے امیدواری دی جاۓ جس پر نگر سیکریٹری کی جانب سے اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کاروائی کو آگے بڑھایا گیا اور خاتون مئیر کے انتخاب کے لئے ہاتھ اٹھاکر ووٹنگ کا مرحلہ شروع کیا گیا ، میئر الیکشن کے لئے 4 امیدوار  (1)  طاہرہ شیخ رشید ،(2)  شبانہ شیخ سلیم ، (3)  شان ھند نہال احمد ، ( 4) سعدیہ لئیق احمد نے امیدواری فارم بھر تھا اس فارم  امیدواری فارم واپس لینے کے لئے 15 منٹ کا وقت دیا گیا تھا جس میں شبانہ شیخ سلیم اور سعدیہ لئیق احمد نے اپنے امیدواری فارم واپس لئے جس کے بعد راست مقابلہ طاہرہ شیخ رشید اور شان ھند نہال احمد کے درمیان رہا ، ساڑھے گیارہ بجے مئیر انتخاب کے لئے ہاتھ اٹھا کر ووٹنگ کرنے کا مرحلہ شروع کیا گیا جس میں شان ھند کے حق میں 32 کارپوریٹر نے ہاتھ اٹھاکر ووٹ کیا ، وہیں طاہرہ شیخ راشد کے حق میں 51 کارپوریٹروں نے ووٹ کیا جس کے بعد کارپوریشن کی اگلی میئر کے طور پر طاہرہ شیخ راشد کا انتخاب ہوا ، اس کے بعد میونسپل کارپوریشن کی اگلی معیاد کے لئے ڈپٹی میئر کے انتخاب کا مرحلہ شروع کیا گیا  جس کے لئے 11 بجکر 55 منٹ پر امیدواری فارم واپس لینے کے لئے 15 منٹ کا وقت دیا گیا ، جس میں عبدالماجد شیخ یونس نے اپنا امیدواری فارم واپس لیا اسکے بعد ڈپٹی میئر کے لئے (1)  امانت اللہ پیر محمّد ، (2) نیلیش آہیر بھگوان (کانگریس + شیوسینا + بی جے پی اگھاڑی ) کے درمیان راست مقابلہ رہا ، پہلی ووتٹنگ میں امانت اللہ پیر محمّد کو ملے 32 ووٹ اور شیوسینا امیدوار نیلیش اہیر بھگوان کو ملے 51 ووٹ پر ڈپٹی میئر کے لئے نیلیش بھگوان کا انتخاب عمل میں آیا ہے ، نومنتخب خاتون میئر طاہرہ شیخ رشید نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی نے شہر میں ہمیشہ کام کیا ہے اور یہ ڈھائی سال بھی ہم شہر کی تعمیر ترقی اور صاف صفائی کے کاموں کو انجام دینگے ، آج ہمارے ساتھ مالیگاؤں میں شیوسینا ، بی جی پی ساتھ میں آئی ہے ہم شہر میں صاف صفائی اور دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کی بھرپور کوشش کرینگے ، مجھے دوبارہ مئیر بننے کا موقع ملا ہے اس سے  پہلے بھی میں نے خواتین کے لئے کام کیا تھا اور اس مرتبہ بھی میں خواتین کے لئے خصوصی کاموں کو انجام دونگی ، نو منتخب ڈپٹی میئر نیلیش بھگوان آہیر نے کہا کہ میں سبھی پارٹی کے کارپوریٹر وہ ذمہ داران اور شیخ رشید صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور وہیں مالیگاؤں شہر میں کیسے ترقیاتی کام ہو اسکے لئے بھر پور کوشش کی جاۓ گی ، میں اپوزیشن پارٹی سے بھی اپیل کرتا ہوں کے شہر کی تعمیر و ترقی میں وہ بھی ہمارا تعاون کریں ، تادم تحریر کارپریشن گیٹ سے ہزاروں پارٹی ورکروں نے ڈھول تاشے کے ساتھ خاتون مئیر طاہرہ شیخ رشید کا جشن جلوس نکالا جو اہم راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقام تک پہونچے گا ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی