مہاراشٹر میں NRC, NPR, CAA نافذ نہ کیا جائے کانگریس پارٹی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سرکار پر دباؤ بنائے
پرائیویٹ بجلی کمپنی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف وزیر محصول بالاصاحب تھورات اور ٹیکسٹائل منسٹر اسلم شیخ سے آصف شیخ کی ملاقات
مالیگاؤں 19 فروری (پریس ریلیز) مہاراشٹر حکومت میں شامل کانگریس پارٹی اپنے اپنے طریقے سے ادھو ٹھاکرے سرکار پر دباؤ بنائے کہ وہ ریاست میں این آر سی اور سی اے اے اور این پی آر کو نافذ نہ کرے، آج ملک بھر میں ہندو مسلم اس قالے قانون کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں اور ریاست مہاراشٹر میں ہندو مسلم سب مل کر اس کالے قوانین کے خلاف مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔عوامی مطالبات کو دھیان میں رکھ کر کانگریس پارٹی مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت پر دباؤ بنائے کہ وہ ریاست میں این آر سی اور سی اے اے ،این پی آر کے خلاف قرارداد منظور کرے اور ریاست میں نافذ نہ کرے اس طرح کا ایک تفصیلی میمورنڈم ایک وفد کی شکل میں ملاقات کرتے ہوئے مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے وزیر محصول بالاصاحب تھورات سے سرکاری ریسٹ ہاؤس سہیادری میں کیا آصف شیخ نے کہا کہ آج ہندو مسلم، دلت سمیت ملک بھر کی تمام سیکولر پارٹی اور عوام ان تمام قانون کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں احتجاج کررہے ہیں انکی اس مخالفت اور بے چینی کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر سرکار ریاست میں ایسا ظالم قانون نافذ نہ کرے اسطرح کا بھی مطالبہ کیا ہے وہیں اس وفد نے مالیگاؤں میں پرائیویٹ بجلی کمپنی کا ٹھیکہ رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے بالا صاحب تھورات سے ملے اس وفد نے میمورنڈم پیش کیا اور کہا کہ سابقہ بی جے پی حکومت نے مالیگاؤں اور ممبرا کا پرائیویٹ ٹھیکہ بجلی کمپنی کو دیا تھا جو کہ سراسر ظلم کے مترادف ہے اسے فوری طور پر رد کیا جائے ہمیں پرانی طرز پر جارہی مہا وترن کا ٹھیکہ ہی منظور ہے میمورنڈم کی ایک کاپی وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ کو بھی دی گئی اور کہا کہ ہم پرائیویٹ کمپنی کے خلاف کل بھی تحریک کے راستے پر تھے اور آج بھی اس بجلی کمپنی کی مخالفت کررہے ہیں کیونکہ اس کمپنی کے ظالمانہ ریٹ سے مالیگاؤں کا عام مزدور، غریب اور خاص طور پر پاورلوم بنکروں کو شدید تکالیف ہوگی اس لئے یہ ٹھیکہ رد کردیا جائے اس پر وزیر محصول اور وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ نے مطمئین بخش تیقن دیا، اس وفد میں شیخ آصف، جاوید انیس، ایوب بھائی، شکور بھائی، جاوید شیخ امام اور عبدالقیوم وغیرہ شامل تھے ۔
پرائیویٹ بجلی کمپنی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف وزیر محصول بالاصاحب تھورات اور ٹیکسٹائل منسٹر اسلم شیخ سے آصف شیخ کی ملاقات


ایک تبصرہ شائع کریں