مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں NRC و CAA اور NPR کے خلاف منظور قرارداد حکومت کو روانہ کانگریس پارٹی میئر طاہرہ شیخ رشید کی سفارش پر منظور قرارداد پر مہاراشٹر سرکار سکّہ مرتب کرے اور ریاست میں CAA, NRC, NPR نافذ نہ کیا جائے جانئے کیا لکھا ہے جنرل بورڈ کے ٹھراؤ میں

مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں NRC و CAA اور NPR کے خلاف منظور قرارداد حکومت کو روانہ

کانگریس پارٹی میئر طاہرہ شیخ رشید کی سفارش پر منظور قرارداد پر مہاراشٹر سرکار سکّہ مرتب کرے اور ریاست میں CAA, NRC, NPR نافذ نہ کیا جائے




جانئے کیا لکھا ہے جنرل بورڈ کے ٹھراؤ میں

مالیگاؤں :20 جنوری( خصوصی رپورٹ) ملک بھر میں سی اے اے اور این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہورہے احتجاج کے بیچ جہاں کیرل اور پنجاب سرکار نے سی اے اے قانون کو اپنی اپنی ریاست میں نافذ نہ کرنے کی قرارداد کو منظوری دی ہے وہیں ملک بھر کی میونسپل کارپوریشنوں میں سب سے پہلے 80 فیصد اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے شہر مالیگاؤں کی میونسپل کارپوریشن نے کانگریس میئر طاہرہ شیخ رشید کی صدارت میں جاری 20 جنوری کی شام ساڑھے پانچ بجے منعقدہ جنرل بورڈ میٹنگ میں CAA, NRC, NPR کو مالیگاوں شہر میں نافذ نہ کرنے کی قرارداد کو منظوری دی ہے اس میٹنگ میں منظور کردہ قرارداد کے مطابق جو حکومت مہاراشٹر کو بھی روانہ کی گئی ہے میں لکھا گیا ہے کہ ہندوستان میں معاشی بدحالی، بے روزگاری، بھکمری اور افرا تفری کا ماحول ہے بنیادی ضروریات کو حل کرنے کی بجائے مودی سرکار غیر جمہوری اقدام اور غیر دستوری فیصلہ کرکے ملک کے موجودہ قانون کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے اور ایک طبقہ کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے مرکزی سرکار نے ملک میں سی اے اے اور این آر سی کے ساتھ ساتھ این پی آر کو بھی شروع کرنے کا جو فیصلہ لیا ہے ہم مالیگاؤں شہر کی عوام کی جانب سے مالیگاؤں بلدیہ عظمیٰ میں موجود تمام رکن بلدیہ کے احساسات اور میئر طاہرہ شیخ رشید کی صدرات میں یہ فیصلہ لیتے ہیں کہ مالیگاوں شہر میں مذکورہ بالا تینوں این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کا نفاذ ہرگز نہیں کریں گے اس قرارداد کو منظور کرتے ہوئے مہاراشٹر حکومت کو بھی روانہ کی گئی ہے اس میں یہ بات کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر سرکار ریاست میں بھی تینوں کالے قانون اور احکامات کو ریاست مہاراشٹر میں نافذ نہ کرنے کی قرارداد کو مہاراشٹر اسمبلی میں منظور کرے اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے گزارش کرے کہ ملک بھر میں پھیلی ہوئی بے چینی کو دور کرنے کے لئے سی اے اے، این آر سی کو رد کرے اور این پی آر کو 2011 کی طرز پر کیا جائے ۔خیال رہے کہ ملک بھر میں پہلی میونسپل کارپوریشن میں مالیگاؤں شہر کا نام اول درجے میں شمار ہوگا جہاں اس کالے قانون کے خلاف کانگریس کارپوریٹر اسلم انصاری، کارپوریٹر وٹھل بھیکا بروے ،کارپوریٹر سیلم انور، راشٹروادی کےکارپوریٹر و اپوزیشن لیڈر عتیق کمال، جنتا دل سیکولر کی کارپوریٹر شان ہند کی سفارش پر ہاؤس میں کانگریس کی میئر طاہرہ شیخ رشید نے اکثریت سے منظوری دی۔ یہ بات کا بھی ذکر ضروری ہے کہ 2012 میں مہاراشٹر کی پہلی مسلم خاتون میئر کا خطاب بھی طاہرہ شیخ رشید کے سر ہی بندھتا ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی