علی اکبر ہاسپٹل میں ملازمین کی کمی کے باوجود اسٹاف مریضوں کو بروقت علاج دینے میں کوشہ ، 10 دنوں میں 139 ڈلیوری ، مسائل کی شکایت ملنے پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کا علی اکبر ہاسپٹل میں ہنگامی دورہ کیا

علی اکبر ہاسپٹل میں ملازمین کی کمی کے باوجود اسٹاف مریضوں کو بروقت علاج دینے میں کوشہ ، 10 دنوں میں 139 ڈلیوری ، مسائل کی شکایت ملنے پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کا علی اکبر ہاسپٹل میں ہنگامی دورہ کیا



مالیگاؤں 18 اپریل / شہر کے سب سے گنجان آبادی میں واقع علی اکبر دواخانہ اس وقت ملازمین اور ڈاکٹروں کی کمی سے جوجھ رہا ہے لیکن باوجود اس کے عوامی خدمات مسلسل جاری ہے ، کل دوپہر نمائندہ نے علی اکبر اسپتال میں دورہ کر حالات کا جائزہ لیا جس میں وہاں ملی تفصیلات کے مطابق ہر روز علی اکبر اسپتال میں بڑی تعداد میں شہر بھر کے الگ الگ علاقوں سے ڈلیوری و دیگر امراض سے متاثر مریضوں کی جانچ اور علاج جاری ہے جس میں سیکڑوں مریضوں کو بروقت علاج اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں ڈاکٹر و ملازمین کی کمی کے سبب حددرجہ دشواری کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ، علی اکبر اسپتال میں ڈیوٹی پر تعینات کئی سسٹر ، وارڈ بوئے اور دیگر اسٹاف کے ملازمین کو آئسولیشن سینٹر ، کورنٹائن سینٹر پر منتقل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے علی اکبر اسپتال میں اسٹاف کی شدید قلت پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے مریضوں کو بروقت خدمات فراہم کرنے میں تکلیفوں کا سامنا ہے لیکن باوجود اسکے ان 10 دنوں میں 45 سیزر ، 94 نارمل ڈلیوری سمیت 139 خواتین کی ڈلیوری کی گئی ہے ، میونسپل کمشنر کشور بوروڈے ، ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے ، میئر طاہرہ شیخ رشید ، اسٹینڈنگ چیئرمین ڈاکٹر خالد پرویز کو چاہیئے کے وہ اس جانب توجہ دیتے ہوئے شہر کے گنجان اور غریب علاقے میں موجود علی اکبر اسپتال میں ہورہی اسٹاف کی کمی کو دور کرتے ہوئے وہاں سبھی طرح کی سہولیات فراہم کرنے لئے ضروری اشیاء فراہم کی جائے وہیں علی اکبر اسپتال کے اسٹاف کے پاس نہ تو سنیٹائزر ہے اور نہ ہی  کارپوریشن کی جانب سے دیا گیا ماسک ہے ، جب ان سے پوچھا گیا کے آپ کے پاس اپنی سیفٹی کرنے کے لئے یہ چیزیں کیوں نہیں ہے تو جواب ملا کے ہم نے کئی بار بولا ہے مگر ابھی تک ہم کو کارپوریشن کی جانب سے یہ ضروری اشیاء نہیں دی گئی ہے ، ہم اپنے ہاتھ سے ماسک تیار کرکے پہن رہے ہیں ، وہیں کچھ ایمرجنسی ڈلیوری سمیت دیگر معاملات میں ڈاکٹر کی جانب سے بر وقت نمائندگی کو لیکر کچھ افراد کی جانب سے اسپتال میں بلاوجہ جھگڑے اور تو تو میں میں کئے جانے کی بات بھی سامنے آرہی ہے ایسے افراد کو چاہیئے کو وہ پورے معاملے کو پہلے سمجھے اور کسی بھی طرح کی بحث و تکرار میں نہ پڑھتے ہوئے ڈاکٹر سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے لئے صحیح علاج کی تدبیر اختیار کریں ، وہیں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کو علی اکبر اسپتال میں پیدا ہوئے مسائل کی تفصیل سے میدان صحافت کے ایڈیٹر شہزاد اختر نے آگاہ کیا ، معلومات ملتے ہی آصف شیخ نے علی اکبر اسپتال میں ہنگامی دورہ کرتے ہوئے علی اکبر انچارچ ڈاکٹر صائقہ انصاری اور ڈاکٹر امبرین سے بات چیت کرتے ہوئے اسپتال میں ہو رہی دشواریوں کی معلومات لی اور ان سے کہا کے آپ ابھی مجھے ایک لیٹر پر لکھ کر تفصیلات دو کے آپ کو اسپتال میں اسٹاف کے لئے کیا کیا سہولیات چاہیئے ، وہیں فورا میونسپل مئیر طاہرہ شیخ سے رابطہ کر انہوں نے کہا کے علی اکبر اسپتال کی سبھی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے یہاں کے لئے مزید اسٹاف فراہم کیا جاۓ یہ اسپتال کسی بھی حالت میں بند نہیں ہونا چاہیئے ، مئیر طاہرہ شیخ نے جواب میں کہا کے ابھی 4 بجے آل پارٹی کی میٹنگ رکھی گئی ہے ، ہم اس مسلے کو جلد حل کرلینگے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی