جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کی جانب سے ضرورت مند افراد کو راشن کٹ کی تقسیم
اہل خیر حضرات سے مزید تعاون کی اپیل
مالیگاؤں :(پریس ریلیز) 18 اپریل /عالمی سطح پر وبائی مرض کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن اور کرفیو کا سلسلہ ہنوز جاری ہے.
افسوس کی بات ہے کہ شہر عزیز مالیگاوں بھی اس مہلک بیماری کی لپیٹ میں ہے. لاک ڈاؤن اور کرفیو کی وجہ سے ہزاروں خاندان روزانہ کی خوراک سے محروم ہوچکے ہیں. شہریان کو بے روزگاری کی وجہ سے گذر بسر کیلئے اجناس، کھانے پینے اور دیگر اشیاء کا حاصل کرنا مشکل ہوچکا ہے. تمام سرکاری اعلانات کے باوجود ضرورت مند عوام کے حصے میں کچھ نہیں آپا رہا ہے.
لیکن شہر میں کئی دینی وملی اور سماجی و سیاسی جماعتوں نے ضرورت مندوں تک ضروری اشیاء پہنچانے کے کام شروع کئے ہوئے ہیں. اس سلسلے میں سب سے پہلے مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاوں نے ضرورت مندوں تک راشن کٹس پہچانے کا بیڑہ اٹھایا. جس کے لئے الحمد للہ اہل خیر حضرات نے اپنا تعاون پیش کیا. ایک راشن کٹ تقریباً سات سوپچاس 750روپئے میں تیار کی گئی. مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاوں کے امیر مولانا شکیل احمد فیضی حفظہ اللہ کی نگرانی میں راشن کٹس کی پہلی قسط سینکڑوں خاندان کے گھروں تک پہنچائ گئی .
فی الحال دوسری قسط کی تیاری جاری ہے. رمضان المبارک کی آمد ہے. وسائل کم اور تقاضے زیادہ ہیں اس لئے اہل خیر حضرات سے گزارش ہے کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. واضح رہے کہ اس راشن کٹس تقسیمِ میں احباب جماعت کے علاوہ دیگر مکاتب فکر کے افراد تک بھی راشن کٹس پہنچائی گئی.
لہذا اہل خیر حضرات اپنا تعاون جمع کرانے کے لئے ان نمبروں پر رابطہ کرکے رسید حاصل کریں.
9372354575
9370239892
جمعیت اہل حدیث مالیگاوں
دفتر :اہل حدیث منزل گولڈن نگر، مالیگاوں

ایک تبصرہ شائع کریں