جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں و مہاراشٹر، نظام الدین تبلیغی مرکز دہلی کی حمایت میں
مالیگاؤں : 1 اپریل (پریس نوٹ) کرونا وائرس کا قہر ہنوز جاری ہے ، دنیا کے بیشتر ممالک کے ساتھ ہمارا وطن عزیز بھی اس کی قہرناکی کا شکار ہے ، گزشتہ ہفتہ عشرہ سے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے ، ظاہر ہے یہ ملک کی سالمیت اور ملک کے باشندوں کی حفاظت کے حق میں ایک بڑا فیصلہ لیا گیا تھا ، جس کا تمام لوگوں نےبلا اختلاف فکر ونظر خیر مقدم کیا اور اس پر عمل پیر ابھی ہوئے ، لیکن جن ہنگامی حالات میں یہ فیصلہ لیا گیا بہت سوں کو سنبھلنےاور اپنے لئے خاطر خواہ انتظامات کا موقع نہیں مل سکا تھا جس کی بدولت نقل مکانی میں بہت دقتیںاورپریشانیاں اٹھانی پڑیں ، کہیں کہیں انتظامیہ نے حالات کو قابو میں کرنے کیلئے سختیاں بھی کیں ، بدقسمتی سے تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین میں ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے بہت سارے لوگ محصور ہو کر رہ گئےتھے ، رپورٹوں کے مطابق جس کی باقاعدہ اطلاع حکومت کو اور انتظامیہ کو دے دی گئی تھی ، اور ان کو وہاں سے ان کے وطن پہنچانے کیلئے اجازت بھی طلب کی گئی تھی ، لیکن انہیں اجازت نہیں مل سکی تھی ، اب جب معاملہ اتنا سنگین ہوگیا اور نقل مکانی کی صورتحال بالکل ہی معدوم ہو گئی ایسے میں مرکز نظام الدین پر مختلف قسم کے الزامات عائد کرنا انصاف کے منافی ہے ۔
صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر اور مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں اس سلسلے میں تبلیغی جماعت اور اس کے ذمہ داران کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور ارباب حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ سچائی اور عدل وانصاف کے ساتھ کارروائی انجام دے. اس طرح کی پریس نوٹ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں نے روانہ کی

ایک تبصرہ شائع کریں