پاورلوم مزدور، حمال، باندھ کام اور گھریلو مزدوروں کو مکمل تنخواہ دی جائے مرکزی و ریاستی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری، آصف شیخ کی بنکروں اور سیٹھوں سے اپیل بنکروں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے والے مزدوروں کو بنکر حضرات نہ بھولیں

پاورلوم مزدور، حمال، باندھ کام اور گھریلو مزدوروں کو مکمل تنخواہ دی جائے

مرکزی و ریاستی حکومت کا نوٹیفکیشن جاری، آصف شیخ کی بنکروں اور سیٹھوں سے اپیل


بنکروں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے والے مزدوروں کو بنکر حضرات نہ بھولیں





مالیگاؤں 2 اپریل (پریس ریلیز) آج پوری دنیا کورونا وائرس کے جراثیم سے لڑ رہی ہے دنیا بھر میں شٹ ڈاؤن کی نوبت آن پڑی ہے ایسے میں ہمارا ملک بھی کورونا وائرس سے لڑ رہا ہے جسکے چلتے مرکزی حکومت نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے، کاروبار ٹھپ ہے ملک کی معیشت ڈگمگا گئی ہے ایسے میں مزدوروں کو مکمل تنخواہ دینے کے لئے مرکزی حکومت نے 20 مارچ کو ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے ریاستوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں جارہی رہی کمپنی، کارخانے، دکانیں، پرائیوٹ سیکٹر اور نیم سرکاری اداروں کو بھی کورونا کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے ان جگہوں پر کام کرنے والے مزدور بھی پریشان حال ہیں اس لئے ان مزدوروں کو مکمل تنخواہ دینے کا حکمنامہ مہاراشٹر سرکار نے 29 مارچ کو جاری کیا ہے کامگار منترالیہ نے جاری کردہ جی آر میں ہر چھوٹے موٹے مزدوروں کو تنخواہ بند کے ایام میں بھی دینے کا حکم جاری کیا ہے حکومت نے مالکان سے کہا کہ مزدوروں کی تنخواہ میں کٹوتی نہ کیا جائے انہیں پوری پگار دی جائے اور اسکے لئے کامگار منترالیہ نے ضلع لیول پر  کلکٹر کو نگراں نامزد کیا ہے اور شہر حدود میں کامگار آفیسر کو ذمہ دار بنایا ہے تاکہ مزدوروں کی بھوک سے پریشان نہ رہیں ۔ جسکی روشنی میں مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس لیڈر آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کے دکانداروں ، کارخانہ داروں، کمپنیوں کے مالکان اور پرائیویٹ سیکٹر میں جاری کمپنی و نیم سرکاری اداروں سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے مزدوروں کو سرکار کی دی گئی ہدایات کی روشنی میں تنخواہ دیں، آصف شیخ نے الگ الگ فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں میں حمال، ٹرک ڈرائیور، پاورلوم مزدور، باندھ کام کرنے والے مستری، گھر کام کرنے والی خواتین، تراشن و چرخ بھرنے والی خواتین، نان گرانٹ طرز پر اسکولوں میں پڑھانے والے ٹیچر و معلمات کو مکمل تنخواہ دینے متعلقہ ذمہ داران سے کیا ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے مالیگاؤں شہر کے بنکر اور دکاندار اپنے مزدوروں کو مکمل تنخواہ دیں، افہام و تفہیم کے ساتھ مل جل کر بنکر حضرات کامگار منترالیہ کی ہدایت کے مطابق اپنے مزدوروں کو تنخواہ دیں انہیں مایوس نہ کریں، اپنے یہاں کام کرنے والے مزدوروں کا خیال رکھیں ۔کیونکہ یہ تمام اقسام کے مزدور مرد و خواتین سال بھر اپنے مالکان کا ساتھ دیتے ہیں، مندی کے وقت مزدور بنکروں کا بھرپور تعاون کرتے ہیں، دو چار دن پاورلوم بند رہتے ہیں تو بھی مزدور مالکان کا ساتھ دیتے ہیں جب الگ الگ کارخانوں داروں کا اور بنکروں کا وقت خراب آتا ہے تو مزدور طبقہ سیٹھوں کے ساتھ کھڑا رہتا ہے آج اس کورونا بحران پر کوئی پریشان ہیں تو مزدوروں کا خیال رکھنا بنکروں کی ذمہ داری ہے اس لئے بنکر حضرات ہمیشہ ساتھ رہنے والے اپنے مزدوروں کو ناراض نہ کریں انکا تعاون کریں انکی مالیگاوں مدد کریں اس طرح کی پریس نوٹ آصف شیخ رشید (رکن غیر منظم کامگار بورڈ، گورنمنٹ آف مہاراشٹر) نے روانہ کی.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی