رائیل کالج آف فارمیسی وہ الامین یونانی میڈیکل کالج کی عمارتیں قرنطینہ مرکز کے لیے مختص , جلد ہی مریضوں کو شفٹ کیا جاۓ گا
مالیگاؤں 17 اپریل / اس وقت ہندوستان سمیت مالیگاؤں شہر بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے افراد کی دن بہ دن بڑھتی تعداد سے مالیگاؤں ہائی الرٹ کی طرف گامزن ہے ایسے وقت میں مالیگاؤں شہر کے معروف تعلیمی ادارے خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام جاری رائیل کالج آف فارمیسی وہ الامین یونانی میڈیکل کالج وہ ہسپتال کی عمارت کو آئسولیشن وارڈ اور کورنٹائن مرکز بنانے اور کورونا وائرس او پی ڈی کے لئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت اور پرانت آفس نے خاتون انتظامیہ سے تحریری گزارش کی تھی اس لیے خاتون کیمپس کے روح رواں رضوان عبدالمطلب شیخ نے کل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور شہریان مالیگاؤں کو حسب ضرورت کورنٹائن کرنے کے لئے ہم نے رائل کالج آف فارمیسی اور الامین یونانی میڈیکل کالج اور اسپتال انتظامیہ کو سونپ دیا ہے اس تعلق سے برانت آفیسر وجے آنند شرما نے اپنے ماتحت افسران کے ہمراہ کالج اور اسپتال کا دورہ بھی کیا ہے اس ملکی آفت کی دشوار گھڑی میں خاتون ایجوکیشن کیمپس کے اراکین اساتذہ و کالج و اسپتال اسٹاف اور سینیر طلبہ خود کو ملک و ملت کے لیے وقف کرنے کے لیے تیار ہے ، اس موقع پر ڈاکٹر خورشید نے کہا کہ مالیگاؤں میں کورونا وائرس کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے عزیز اعجاز سر نے رسمی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسجدوں اور میناروں کا شہر اس وقت تو کوروناوائرس کی لپیٹ میں آگیا ہے شہر میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ خاتون کیمپس اپنی گراں قدر خدمات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی اپنے آپ کو متحرک رکھے ہوئے ہیں.
ایک تبصرہ شائع کریں