مالیگاؤں :27 اپریل / مالیگاؤں شہر میں مزدوروں کو تنخواہ دینے کے معاملے میں ہورہی ٹال مٹول کو لیکر سرکاری فرمان کے مطابق مزدوروں کو تنخواہ نہ دینے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ حکومت نے دیا تھا اس ضمن میں مالیگاؤں کے اسپیشل آفیسر ڈاکٹر پنکج آشیا نے بھی لیبر کمشنر آفس کے آفیسر کو مالیگاوں شہر میں مستقل طور نگراں مقرر کردیا ہے ۔اس معاملے کی مکمل طور پر رہنمائی مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کررہے ہیں موصوف نے شہر کے تمام دکانداروں، کارخانہ داروں سے اپیل بھی کی تھی کہ وہ افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرلیں اور بیت سارے مالکان نے مسئلہ کشمیر حل کیا اپنے مزدوروں کو سنبھالا لیکن کچھ افراد نے مزدوروں کے حقوق کو دبانے کی کوشش کی جس کے خلاف مزدوروں نے پولس اسٹیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا اور قانونی کارروائی کیوں جارہی ہے اب آج 27 اپریل کو مالیگاوں شہر کے لیبر کمشنر محکمہ کے آفیسر نے مالیگاؤں شہر کے پولس اسٹیشنوں میں شکایت درج کرنے کا ایک لیٹر جاری کیا ہے اس لیٹر میں انہوں نے کہا کہ شہر میں پاورلوم مزدوروں کو تنخواہ دینے کے معاملہ میں پھر بنکروں کی جانب سے کوتاہی ہورہی ہے اورنگ پاورلوم مزدوروں کو تنخواہ نہیں دی جارہی ہے، اسلم ضمن میں مزدوروں نے تحریک کا راستہ اختیار کرنے کی بھی بات کہی ہے جس سے لاک ڈاون کا معمہ بگڑ سکتا ہے اس لئے پولس اسٹیشن کے انچارج پولس ملازمین و آفیسر اپنی حدود میں دیئے گئے پاورلوم بنکروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں کو تنخواہ دلوائیں ۔یہی لیٹر مالیگاؤں شہر پولس اسٹیشن ،پوار واڑی پولس اسٹیشن ،رمضان پورپ پولس اسٹیشن، آزاد نگر پولس اسٹیشن، عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی کو سرکاری کامگار ڈپارٹمنٹ نے روانہ کیا ہے، سرکار کامگار آیار سدھاکر دکانے نے مالیگاؤں پولس محکمہ کو لیٹر میں گزارش بھی کی ہے کہ حالات مزید خراب نہایت ہوئے اس لئے قبل از وقت مزدوروں کو تنخواہ دلوائی جائے ۔
لیبر کمشنر آفس سے جاری ہوا کمپلین لیٹر، مزدوروں کی تنخواہ کا معاملہ پہنچا پولس اسٹیشنسرکاری کامگار محکمہ نے پولس اسٹیشنوں کو پابند بنایا کی وہ مزدوروں کو تنخواہ کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں
Shahzad Akhtar (Editor, Maidan e Sahafat)
0
ایک تبصرہ شائع کریں