سپریم کورٹ کا ملازم کورونا وائرس سے متاثر، دو رجسٹرار بھی کوارنٹائنذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے عدالتی سیکشن میں کام کرنے والا یہ ملازم 16 اپریل کو ڈیوٹی پر آیا تھا۔ وہ اس دوران عدالت کے دو رجسٹرار کے رابطے میں بھی آیا تھا، جنہیں احتیاط کے طور پر کوارنٹائن میں رہنےکا مشورہ دیا گیا ہے


نئی دہلی:28 اپریل / سپریم کورٹ کے ایک ملازم کے کورونا وائرس سے متاثر ہونےکی پیرکو تصدیق ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے عدالتی سیکشن میں کام کرنے والا یہ ملازم 16 اپریل کو ڈیوٹی پر آیا تھا۔ وہ اس دوران عدالت کے دو رجسٹرار کے رابطے میں بھی آیا تھا، جنہیں احتیاط کے طور پر آئیسولیشن میں رہنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 16 اپریل کو عدالت آنے کے بعد دو دن تک اسے بخار آیا، جس کے بعد اس کی کووڈ-19 کی جانچ کرائی گئی اور پیرکو آئی رپورٹ میں ملازم کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملازم کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پروٹوکول کے تحت اس کے رابطے میں آئے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے۔ قابل ذکر ہےکہ سپریم کورٹ کے ملازم کا کورونا سے متاثر ہونے کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ نے کووڈ-19 وبا کے سبب 23 مارچ سے عدالت کی کارروائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ صرف بہت زیادہ ضروری معاملوں کی سماعت تک محدود کیا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پیر کو 886 ہوگئی اور متاثرین کی تعداد بڑھ کر 28,380 پر پہنچ گئی۔ مرکز وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے اب تک سب سے زیادہ، 60 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ اس مدت میں انفیکشن کے 1463 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزارت کے مطابق 21,132 لوگ اب بھی انفیکشن کی چپیٹ میں ہیں اور ان کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔ کل 6,184 مریضوں کو علاج کے بعد صحتیاب ہونے پر اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ صحتیاب ہوئے مریضوں کا فیصد 22.41 پر پہنچ گیا ہے۔ ان میں ایک شخص صحتیاب ہونےکے بعد بیرون ملک چلا گیا ہے۔ متاثر ہوئے لوگوں میں 111 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی