مالیگاؤں 12 جون (نامہ نگار) کرونا_وائرس کے سبب ریاست مہاراشٹر میں 30 جون تک مشروط لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے. عوامی ہجوم، عبادت گاہوں مسجد، مندر، اسکول کالج سمیت بازاروں میں میں سوشل ٹیسٹنگ کی پاسداری کا حکم نامہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے جاری کیا ہے اسکول اور کالج کی سرگرمیوں کو جاری کرنے کے لئے وزارت تعلیم نے 30 جون کے بعد فیصلہ سنانے کا عندیہ ظاہر کیا ہے. لیکن اسکول اور کالج کے ذمہ داران انتظامیہ قانون کے خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولوں میں اساتذہ کو طلب کررہے ہیں اس ضمن میں تلے گاؤں کے قبضہ دھابڑے پنچوٹی میں جاری اسنہ وردھک منڈل ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر انصرام جاری جونیئر کالج آف سائنس اینڈ کامرس میں اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی جانب سے طلباء کو مدعو کرتے ہوئے امتحان لئے جانے کی پاداش میں جھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مذکورہ علاقہ کے ذمہ دار پرانت آفیسر و ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے پر ایجوکیشن سوسائٹی کے چئیرمین، اساتذہ سمیت 14 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے تحصیلدار مدھو سودھن برگھے قانونی کارروائی میں دیر تک مصروف رہے.
تعلیمی ادارے میں پرانت آفیسر کا چھاپہ، لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے اسکول انتظامیہ و 14 اساتذہ کے خلاف گناہ درج
Shahzad Akhtar (Editor, Maidan e Sahafat)
0
ایک تبصرہ شائع کریں