رکشا ڈرائیور نے لگائی پھانسی، خودکشی کی وجہ کیا ہے؟پولیس تحقیقات جاری ‏


مالیگاؤں 12 جون / آج بروز جمعہ دوپہر 12 بجے کے درمیان اخترآباد میں رہائش شیخ نصیر شیخ وزیر نامی شخص نے اپنے گھر میں ہی پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، ملی تفصیلات کے مطابق شوشل ورکر شفیق انٹی کرپشن نے بتایا کہ خودکشی کرنے والا شخص شیخ نصیر  پیشے سے رکشا  ڈرائیور تھا ، کچھ دنوں سے ملک سمیت مالیگاؤں شہر میں جاری لاک ڈاؤن اور کاروبند کی وجہ سے وہ روزگار نہیں کر پارہا تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر پریشان تھا ، کام دھندہ نہیں ہونے اور گھر کے اخراجات کو لیکر ذہنی پریشان اس شخص نے آخر کار پھانسی کا پھندا لگاکر اپنی زندگی  کو ہی ختم کرلیا ، آج مالیگاؤں سمیت ملک بھر میں عوام معاشی حالات سے جوجھ رہی ہے ایسے میں ذہنی تناؤ اور گھریلوں اخراجات کو لیکر اپنی زندگی کو ہی ختم کر لینا ٹھیک نہیں ہے ، آج جو بھی حالات ہے وہ وقتی طور پر ہمیں اپنے رب سے جڑنا چاہیے تبھی یہ حالات بدل سکتے ہیں ، اس طرح کے معاملے کے سامنے آنے پر  لوک ہت تنظیم (رونق آباد ) نے شہریان سے اپیل کی ہے کے وہ اپنے اعتراف میں موجود ایسے ضرورت مندوں کی تلاش کریں جو اپنی ضرورت کو لوگوں کے سامنے ظاہر کرنے سے شرمندگی محسوس کرتے ہے اور اندر ہی اندر گھٹ گھٹ کر اسطرح کے راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ایسے افراد کی مدد کریں اور انکے تناو کو ختم کرنے کے لئے انکا برین واش کریں تاکہ انکے دل و دماغ میں اسطرح کے خیالات جگہ نا بنا سکے ، تادم تحریر اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے موقع پر پہونچ کر پنچنامۂ کرتے ہوئے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال روانہ کر حادثاتی موت کا اندراج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی